ٹی سی ایل کی جانب سے سی ای ایس2026میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(کا مرس ڈیسک) پاکستان کے نمبر 1 ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل کی جانب سے کنزیومر الیکٹرونکس شو(CES 2026) میں جدید ڈسپلے ٹیکنالوجیز اور اسمارٹ ہوم پراڈکٹس کی وسیع رینج کی نمائش کی گئی۔ اس سال ٹی سی ایل نے دنیا کے پہلے ڈسپلے پینلز، ڈسپلے ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کے ساتھ ساتھ انٹیلیجنٹ ڈیوائسز کا مکمل پورٹ فولیو متعارف کروایا ہے جو اسمارٹ لیونگ، بہترین تفریح اور پروڈکٹیوٹی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔ کنزیومر الیکٹرونکس شو(CES 2026)میں ٹی سی ایل نے اپنی SQDمنی ایل ای ڈی ٹیکنالوجی متعارف کروائی، جو منی ایل ای ڈی کارکردگی میں انقلابی پیش رفت ہے۔ روایتی منی ایل ای ڈیزکے لوکل ڈمنگ زون کو پریسائز ڈمنگ سیریز میں تبدیل کرکے، یہ پوری اسکرین پر روشنی کو درست طریقے سے کنٹرول کرنے اور ہائی لائٹس اور شیڈوز میں بہترین کارکردگی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ٹی سی ایل کی سپر کیو ایل ای ڈی ٹیکنالوجی اور الٹرا کلر فلٹر پینل کے ساتھ آتی ہے، جو زیادہ دیرپا، بہتر رنگ، زیادہ برائٹنس، گلوبل ہائی کلر گیمٹ اور بہتر ڈیزائن فراہم کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی سی ایل ایل ای ڈی
پڑھیں:
ایس سی او اجلاس: اسحاق ڈار نے مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی
انور عباس: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے شہر چولپون-آتا میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے ساتھ مشترکہ مصوری کی تقریب میں شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تقریب کے دوران درخت کی شاخوں پر مشتمل علامتی پینٹنگ تیار کی گئی، جو ایس سی او رکن ممالک کے درمیان امن، دوستی، تعاون اور مشترکہ خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مصوری کی یہ تقریب رکن ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، یکجہتی اور تعاون کے فروغ کی علامت بھی بنی۔
آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی