Jasarat News:
2026-07-24@14:48:50 GMT

امریکا میں دو پاکستانی میئر اور ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260108-01-5

کیمبرج(مانیٹر نگ ڈ یسک )امریکی ریاست میساچوسٹس کے شہر کیمبرج میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی میئر جب کہ بورے والا کے برہان اعظم ڈپٹی میئر منتخب ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سیاست اور حکمرانی میں پاکستانی نژاد مسلمانوں نے یکے بعد دیگرے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیے۔کیمبرج شہر کی تاریخ میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی میئر پاکستانی
نڑاد امریکی منتخب ہوگئے جو نہ صرف امریکا میں پاکستانی برادری بلکہ دیگر اقلیتوں کے لیے بھی اہم سنگِ میل ہے۔ 5 جنوری کو ہونے والے سٹی کونسل انتخاب میں میئر کے عہدے کے لیے کراچی سے تعلق رکھنے والی سنبل صدیقی کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے بھی ایک پاکستانی برہان عظیم نے میدان مارلیا ہے جن کا تعلق پنجاب کے شہر بورے والا سے ہے۔ برہان عظیم کو شہر کا کم عمر ترین ڈپٹی میئر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے جبکہ سنبل صدیقی نے بھی مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہوکر ریکارڈ بنالیا۔سنبل صدیقی پیشے کے اعتبار سے وکیل ہیں اور امریکی سیاست میں ایک متحرک اور بااثر نام سمجھی جاتی ہیں۔وہ پہلی بار 2017 میں کیمبرج سٹی کونسل کی رکن منتخب ہوئی تھیں، جس کے بعد 2020ء سے 2024 تک دو مرتبہ میئر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔ میساچوسٹس کی تاریخ میں سنبل صدیقی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ کیمبرج کی پہلی مسلمان میئر اور پہلی ایشیائی نژاد خاتون ہیں جو مسلسل تیسری بار اس منصب پر منتخب ہوئیں۔ نئے ڈپٹی میئر برہان عظیم معروف ماہر تعلیم پروفیسر منیر چودھری کے صاحبزادے ہیں اور ایم آئی ٹی (MIT) بوسٹن سے انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر چکے ہیں۔ وہ اس سے قبل بھی کیمبرج کے کم عمر ترین کونسلر کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں جبکہ برہان عظیم دوسری بار کونسلر منتخب ہونے کے بعد اب شہر کے سب سے کم عمر ڈپٹی میئر بن گئے ہیں۔
پاکستانی منتخب

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: برہان عظیم ڈپٹی میئر

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں بارشوں سے دو ماہ میں آٹھ افراد جاں بحق ، 17 گھر مکمل تباہ
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہوگی؟
  • آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد
  • اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا