برطانیہ اور یورپ بھر میں شدید برفباری کے بعد سینکڑوں پروازیں، ٹرینیں منسوخ؛ نظام زندگی مفلوج
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
یورپ اور برطانیہ میں ہونے والی شدید برف باری کے بعد سینکڑوں پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کر دی گئیں، سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
عالمی میڈیا رپوٹس کے مطابق یورپ میں شدید برفباری اور سرد موسم کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے، شدید برفباری کی صورتحال کے پیش نظڑ برطانیہ اور یورپ کے کئی ممالک میں سینکڑوں پروازیں اور ٹرینوں کا شیڈول منسوخ کیا گیا، پیرس اور ایمسٹرڈیم کے ہوائی اڈوں پر بھی پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔
اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز میں بھی سفری رکاوٹیں ہونے کے باعث وارننگ جاری کی گئی ہے، لیورپول کے جان لینن ہوائی اڈے سے پروازیں بک کروانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فلائٹ کا شیڈول دوبارہ چیک کرلیں۔
شدید برف کی وجہ سے اس ہفتے کئی ایئرپورٹس پر حفاظتی اور آپریشنل مسائل پیدا ہوئے ہیں، اسی وجہ سے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ سفری اپ ڈیٹس سے آگاہ رہیں۔
ایبرڈین ایئرپورٹ سے سفر کرنے والے مسافروں پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی پرواز کا ‘اسٹیٹس چیک کریں’ اور ہوائی اڈے کی طرف جاتے وقت اضافی احتیاط برتیں۔
یورپی میڈیا رپورٹس میں ہلاکتوں کے حوالے سے بھی خبریں آئی ہیں، سردی کی وجہ سے فرانس کے دو الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت رپورٹ ہوئی، بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاکت سامنے آئی ہے۔
ایمسٹرڈیم شیفول ایئرپورٹ پر 700 سے زائد پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں، جن میں سے زیادہ تر یورپ کے سفرکےلیے پرواز کرنے والی تھیں۔
اس کے علاوہ بھی مزید پروازوں کے منسوخ ہونے کی توقع ہے، ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئرلائنز کو آج سروس میں 70 فیصد کمی کا حکم دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ منگل کی شام 1,000 سے زیادہ لوگوں نے ہوائی اڈے پر رات گزاری، جس سے لوگوں کو شیدی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ان میں برطانیہ کے سیکڑوں مسافر بھی شامل ہیں۔
برٹش ایئرویز نے لندن ہیتھرو اور ایمسٹرڈیم کے درمیان 10 پروازوں کے ساتھ ساتھ لندن سٹی سے راؤنڈ ٹرپ سروس بھی منسوخ کر دی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل گیا ہے
پڑھیں:
باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
سپریم کورٹ آف پاکستان نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں فعال شرکت کرتے ہوئے عالمی سطح پر عدالتی تعاون، پیشہ ورانہ مہارت اور جدید نظامِ انصاف کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے متبادل نظامِ حلِ تنازعات (ADR) کی اہمیت پر خصوصی لیکچر بھی دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عالمی سطح پر عدالتی مہارت اور بین الاقوامی عدالتی تعاون کے فروغ کی کوششوں میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقدہ ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ تربیتی پروگرام 21 سے 24 جولائی 2026 تک منعقد ہوا، جس کا اہتمام پاکستان اور آذربائیجان کی وزارت ہائے انصاف کے اشتراک سے کیا گیا۔
اس پروگرام میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی نمائندگی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی، جنہوں نے ممتاز ریسورس پرسن کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے دنیا بھر سے آئے ہوئے ججز، قانونی ماہرین اور انصاف کے شعبے سے وابستہ شخصیات کے ساتھ عدالتی تجربات اور بہترین عملی طریقوں کا تبادلہ کیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ‘ADR: A Global Perspective – A Guide for Judges’ کے موضوع پر خصوصی لیکچر دیتے ہوئے انصاف تک بروقت اور مؤثر رسائی میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات (Alternative Dispute Resolution – ADR) کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ متبادل نظامِ حلِ تنازعات عدالتی کارکردگی کو بہتر بنانے، مقدمات کے بوجھ میں کمی لانے اور نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد کے فروغ میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے پاکستان میں متبادل نظامِ حلِ تنازعات کے ارتقا پذیر قانونی فریم ورک اور اس حوالے سے عالمی تجربات کا بھی جائزہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ججز کو جدید تنازعاتی حل کے طریقوں سے آراستہ کرنا بروقت، مؤثر اور عوام دوست انصاف کی فراہمی کے لیے ناگزیر ہے۔
پریس ریلیز کے مطابق 4 روزہ پروگرام کے دوران عدالتی مہارت، عدالتی اخلاقیات، ادارہ جاتی دیانت داری، کیس مینجمنٹ، عدالتی طرزِ عمل، ابلاغی مہارت، عدالتی ریکارڈ کی الیکٹرانک آرکائیونگ، ڈیٹا کی درستگی اور عدالتی فیصلہ سازی کے جدید رجحانات سمیت مختلف موضوعات پر خصوصی سیشنز اور تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عدالتی تعلیم، ادارہ جاتی شراکت داری، بین الاقوامی عدالتی تعاون اور بہترین عدالتی طریقہ کار کے تبادلے کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
باکو آذربائیجان بین الاقوامی ایگزیکٹو جوڈیشل ٹریننگ پروگرام سپریم کورٹ آف پاکستان متبادل نظامِ انصاف میاں گل حسن اورنگزیب