پی ٹی آئی وفد کا آج سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی وفد نے آج سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں رہنماؤں کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، سلمان اکرم راجہ، اسد قیصر، جنید اکبر اور دیگر نے شرکت کی، سپیکر سے ملاقات میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے نوٹی فکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے سپیکر سردار ایاز صادق کو گرین سگنل دیا ہے جبکہ حکومتی وفد سپیکر کی درخواست پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔
میدانی علاقوں میں دھند، پہاڑوں میں یخ بستہ موسم، بلوچستان میں درجہ حرارت منفی
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں سے ہی مذاکرات ہوں گے، غیر منتخب نمائندوں سے بات چیت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب سپیکر آفس ذرائع کا بھی کہنا تھا کہ ابھی تک مذاکرات کیلئے تحریک انصاف کے کسی رہنما نے باضابطہ رابطہ نہیں کیا، سردار ایاز صادق نے ابھی تک پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھی ہوئی ہے، اپوزیشن رضا مند ہوئی تو فوری طور پر سپیکر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلائیں گے۔
اس حوالے سے پارلیمانی ذرائع کا بھی کہنا تھا کہ سپیکر کی پیشکش کے باوجود ابھی تک اپوزیشن نے ان سے رابطہ نہیں کیا ہے، سپیکر نے تحریک انصاف کو اپنے چیمبر میں آنے کی دعوت دی ہوئی ہے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیمین مارٹن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایاز صادق
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔