وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ کے دوران وفاقی وزرا بھی ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے، بلوچستان کی سکیورٹی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
محمد شہبازشریف سے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، وزیراعظم دانش سکول کا افتتاح بھی کریں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔