وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی: وائٹ ہاؤس
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
وینزویلا کے تیل کی فروخت سے حاصل رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی: وائٹ ہاؤس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز
واشنگٹن: (آئی پی ایس) وائٹ ہاؤس نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضے کے بعد ایک بیان میں کہاکہ جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے بحر اوقیانوس میں آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے سوال پر کہا کہ امریکا تمام پابندیوں پر پوری طرح عمل کرائے گا اور جہاز کے عملے کو اب قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، وینزویلا کے تیل کی فروخت کی تمام رقم امریکی اکاؤنٹس میں جمع ہوگی۔
پریس بریفنگ میں ترجمان وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ سے متعلق تمام آپشن ٹیبل پر ہیں، پہلا آپشن ہمیشہ سفارت کاری ہوتا ہے، ٹرمپ انتظامیہ وینزویلا کے عبوری حکام سے قریبی رابطے میں ہے، وینزویلا کے عبوری حکمرانوں کے فیصلے امریکا کے بتائے ہوئے ہوں گے، امریکا معاہدے پر وینزویلا اور تیل کی امریکی صنعت کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے بتایاکہ تیل کمپنیوں کے سربراہان رواں ہفتے وائٹ ہاؤس آئیں گے اور ضرورت پڑی تو آئل ورکرز کے تحفظ کے لیے صدر ٹرمپ امریکی فوج استعمال کرنے کا حق رکھتے ہیں، انہوں نے وینزویلا میں انتخابی ٹائم ٹیبل پر بات کرنےکو قبل از وقت قرار دیا۔
یاد رہےکہ امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز نے وینزویلا کی ناکہ بندی سے بچ نکلنے والے روسی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی بحریہ اور کوسٹ گارڈز طویل عرصے سے اس جہاز کا پیچھاکررہے تھے اور پہلے بھی اس پر قبضےکی کوشش کرچکے تھے۔
دوسری طرف نے امریکی قبضے کو بحری قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئل ٹینکر میری نیرا پر امریکی قبضہ بین الاقوامی سمندری قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر قومی سلامتی کو لاحق خطرات کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا کا 66 عالمی اداروں و تنظیموں سے علیحدگی اور فنڈنگ روکنے کا اعلان ہر 4 میں سے ایک پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار، بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے: سروے رپورٹ پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کل اسلام آباد میں ہوگی آذربائیجان کے صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے سے انکار کردیا وزیر داخلہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، انسداد دہشتگردی سے متعلق مشترکہ اقدامات پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: وینزویلا کے وائٹ ہاؤس تیل کی
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔