وینزویلا نے پہلی بار سرکاری سطح پر امریکی حملے میں 100 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ ڈیوسڈاڈو کابیلو نے کہا کہ کراکس میں امریکا کی جانب سے صدر مادورو کو گرفتار کرنے کے دوران حملوں میں 100 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک پر امریکی حملہ بہت خوفناک تھا، صدر مادورو اور انکی اہلیہ سِیلیا فلوریس بھی امریکی حملے میں زخمی ہوئے۔

کابیلو نے کہا کہ امریکی کارروائی کے دوران صدر نکولس مادورو کی اہلیہ سِیلیا فلورس کو سر پر چوٹ آئی جبکہ صدر مادورو کو ٹانگ میں شدید چوٹ آئی۔ اِس وقت دونوں امریکی حراست میں ہیں۔

اِس اعلان سے قبل وینزویلا نے ہلاکتوں کی جامع تعداد فراہم نہیں کی تھی، غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی حملے میں وینزویلا کے 24 فوجی اہلکار اور وینزویلا میں کام کرنے والے کیوبا کے 32 اہلکار و پولیس افسران مارے گئے ہیں۔

اسی طرح امریکی حکام نے ایک اندازے کے مطابق بتایا تھا کہ وینزویلا میں فوجی کارروائی میں تقریباً 75 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 جنوری کو امریکی اسپیشل فورسز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو کراکس میں رات کے وقت چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: امریکی حملے میں

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق

— فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاک

پولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • آسام میں سیلاب سے 50 افراد ہلاک، 7 لاکھ بےگھر
  • حساس معلومات لیک ہونے کا معاملہ، جے ڈی وینس کے قریبی سکیورٹی اہلکار کے خلاف تحقیقات
  • کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش