Daily Sub News:
2026-07-24@07:12:19 GMT

الیکٹرک بس سروس: ایک خوش آئند قدم، مگر ناکافی سہولیات

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

الیکٹرک بس سروس: ایک خوش آئند قدم، مگر ناکافی سہولیات

الیکٹرک بس سروس: ایک خوش آئند قدم، مگر ناکافی سہولیات WhatsAppFacebookTwitter 0 8 January, 2026 سب نیوز


تحریر: شاویز ہاشمی


اسلام آباد، ملک کا دارالحکومت ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سال لاکھوں نئے افراد کا مسکن بنتا جا رہا ہے، جس کے باعث یہ شہر تیزی سے ایک بڑے میٹروپولیٹن مرکز کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ اگرچہ سہولیات کے اعتبار سے اسلام آباد ملک کے بیشتر شہروں سے بہتر ہے، تاہم پبلک ٹرانسپورٹ کے ناکافی اور غیر مربوط نظام نے شہریوں کی بڑی تعداد کو ذاتی سواری استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں ٹریفک، آلودگی اور شہری دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔


2015 میں پہلی بار جڑواں شہروں کے محدود علاقوں میں میٹرو بس سروس کا آغاز ہوا، مگر روزانہ ہزاروں مسافروں کی ضروریات کے مقابلے میں یہ سہولت ناکافی ثابت ہوئی۔ بعد ازاں 2025 میں اسلام آباد کے مختلف روٹس پر مناسب کرایوں اور بہتر حالت والی الیکٹرک بسوں کا اجرا ایک خوش آئند قدم تھا، جس سے نہ صرف شہر کے اندر سفر آسان ہوا بلکہ ٹیکسلا اور فتح جنگ جیسے قریبی شہروں تک عوامی آمد و رفت میں بھی سہولت پیدا ہوئی۔ اگرچہ بسوں کی تعداد کم اور انتظار کا وقت طویل ہونا اب بھی ایک مسئلہ ہے، تاہم ماضی کے مقابلے میں صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔


اس سروس کی افادیت کے باوجود چند بنیادی مسائل ایسے ہیں جن پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پاس اتنے مالی وسائل موجود ہیں کہ وہ یہ نسبتاً چھوٹے مگر اہم مسائل حل کر سکے۔
سب سے سنگین مسئلہ بعض اہم بس اسٹیشنز پر مسافروں کے لیے مناسب انتظار گاہوں کا نہ ہونا ہے۔ مثال کے طور پر پمز بس اسٹیشن، بری امام اور کھنہ پل جیسے مقامات، جہاں سے روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں، وہاں نہ دھوپ اور بارش سے بچاؤ کے لیے کوئی چھت موجود ہے اور نہ ہی ضعیف، بیمار یا خواتین مسافروں کے بیٹھنے کے لیے مناسب انتظام۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ وہاں تعینات ورکرز بھی صاف پینے کے پانی اور واش روم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔


مزید برآں، بس روٹس اور اوقات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے سی ڈی اے کی جانب سے تیار کردہ موبائل ایپ بھی اکثر تکنیکی مسائل کا شکار رہتی ہے، جو کبھی کام کرتی ہے اور کبھی نہیں۔ اس ایپ کو مؤثر، مستحکم اور صارف دوست بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ شہری درست معلومات تک بروقت رسائی حاصل کر سکیں۔
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا، بسیں نسبتاً چھوٹی جبکہ مسافروں کی تعداد زیادہ ہے۔ اگر بعض مصروف روٹس پر بسوں کے درمیان وقفہ آدھے گھنٹے کے بجائے 15 منٹ کر دیا جائے تو نہ صرف عوام کو نمایاں سہولت ملے گی بلکہ سی ڈی اے کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا، چرچ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اوورسیز پاکستانی: خاموش طاقت یا نظر انداز شدہ قومی اثاثہ؟ مسئلہ کشمیر: حق خودارادیت کی جدوجہد اور عالمی ذمہ تحریک تحفظ آئین پاکستان جب ایمان کو یرغمال بنا لیا جائے دنیا بھارت میں بڑھتی نفرت اور تشدد کو نظرانداز کیوں نہیں کر سکتی ریل گاڑی کی ہر کھڑکی سے ایک نئی دنیا کا نظارہ، ٹرین کا آرام دہ سفر 2025ء میں کتنا کٹھن رہا، آمدن کیا رہی؟ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع