پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی عرب میں اعلیٰ سطح ملاقاتیں، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: پاک فضائیہ کے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدهو نے سعودی عرب کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز، کمانڈر رائل سعودی ائیر فورس، اور جنرل فیاض بن حمید الرولی، چیف آف جنرل اسٹاف، سے ملاقات کی۔
ایئر چیف کے سعودی عرب پہنچنے پر رائل سعودی ائیر فورس کی گارڈ آف آنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقاتوں کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سیکیورٹی ماحول اور مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ٹریفک حادثے میں 4 طالب علم جان کی بازی ہار گئے
دونوں ممالک نے موجودہ تعاون کی سطح سے اطمینان کا اظہار کیا اور مشترکہ تربیت، عملی تعاون اور پیشہ ورانہ تجربے کے تبادلے کے ذریعے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، اس موقع پر پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے کو اعتماد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا گیا۔
ایئر چیف نے دو طرفہ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور بین الاقوامی اور دوطرفہ مشقوں کے ذریعے فوجی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اپنی جان خطرے میں ڈال کر پرندےکو بچانے والا شخص ہیرو بن گیا
انہوں نے پاک فضائیہ کی ملٹی ڈومین فورس میں تبدیلی، جس میں اسپیس، سائبر، الیکٹرانک وارفیئر اور مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں شامل ہیں، کو عملی کارکردگی کے ذریعے ظاہر کرنے پر بھی روشنی ڈالی۔
سعودی دفاعی قیادت نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت، عملی کارکردگی اور لڑاکا تیاری کی تعریف کی اور ملٹی ڈومین آپریشنز کے شعبے میں مشترکہ تربیت اور عملی تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی، انہوں نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔
سونامزیدسستا ،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟جانیے
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاک فضائیہ
پڑھیں:
دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن(Establishment Division) نے دفتری نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ماحول کو بہتر بنانے کے لیے نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات، بائیومیٹرک حاضری اور لباس کے ضوابط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق تمام ملازمین کے لیے صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے سرکاری اوقاتِ کار پر مکمل عمل درآمد لازمی ہوگا، جبکہ مقررہ وقت پر دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک حاضری کے نظام پر سختی سے عمل کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں سرکاری ملازمین کے لیے ڈریس کوڈ بھی واضح کیا گیا ہے۔ ہدایات کے مطابق افسران اور اہلکار یا تو لاؤنج سوٹ پہنیں یا پھر شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ زیب تن کریں تاکہ دفاتر میں پیشہ ورانہ اور باوقار ماحول برقرار رکھا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے راہداریوں میں شور شرابے اور بلند آواز میں گفتگو سے بھی گریز کرنے کی ہدایت کی ہے، تاکہ سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پرسکون اور منظم ماحول برقرار رہے۔
سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تمام ہدایات فوری طور پر نافذ العمل ہیں اور متعلقہ افسران کو ان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔