شرکاء نے شہدائے مزاحمت کانفرنس کے موقع پر فلسطین کا دفاع کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مزاحمت نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملایا ہے۔ دنیا کے اقدار پسند افراد کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہینگے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

کوئٹہ، شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں قائم خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے شہدائے مزاحمت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام، عمائدین اور دیگر شخصیات نے شرکت کیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن اسمبلی رحمت صالح بلوچ، ایرانی ڈپٹی قونصل جنرل مہدی شائقی، امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مولانا عبدالقادر لونی، جے یو آئی کے صوبائی رہنماء قاری مہراللہ، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ محمد جمعہ اسدی، جماعت اسلامی کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، ڈاکٹر اسحاق بلوچ، خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ابولحسن میری، اختیار احمد، عبدالقیوم ایڈوکیٹ اور دیگر شخصیات نے خطاب کیا۔ شرکاء نے کانفرنس کے موقع پر فلسطین کا دفاع کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مزاحمت نے اسرائیل کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ خاک میں ملایا ہے۔ دنیا کے اقدار پسند افراد کے دلوں میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسرائیل اور امریکہ امت مسلمہ کے کھلے دشمن ہیں، مسلمانوں کو اتحاد کا دامن تھام کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ مقررین نے خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء و عمائدین کی کانفرنس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات اتحاد و بھائی چارے کو مضبوط تر بناتا ہے۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہدائے مزاحمت کانفرنس کے تصویری مناظر

پڑھیں:

کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت

نجی کارگو ایئرلائن کے ٹو ایئرویز کے حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ حادثے کی وجوہات جاننے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے نجی کارگو کمپنی کے مالکان کی جانب سے عدم تعاون کی شکایت بھی کی ہے، متاثرین کیلئے اب تک کسی معاوضہ کا اعلان بھی نہیں ہوا۔

7 جولائی کو شارجہ سے کراچی آنے والا نجی کارگو کمپنی کے ٹو ایئرویز کا بوئنگ 737 طیارہ بلوچستان کے ساحل سے آگے گہرے سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ حادثے کے مقام سے طیارے کا کچھ ملبہ ضرور ملا ہے لیکن سمندر کی تہہ میں پہنچ جانے والے طیارے کے بلیک باکس، کاکپٹ اور عملے کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ متاثرین کا مطالبہ ہے کہ اس کام کیلئے غیر ملکی ماہر کمپنیوں سے مدد لی جائے۔

نجی کارگو طیارے کا ملبا تفتیشی ٹیم کے سپرد، بلیک باکس، عملے کے 5 ارکان کی تلاش جاری

ترجمان پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق کارگو طیارے کے مزید ملبے اور عملےکی تلاش گہرے سمندر میں جاری ہے حادثے کے شکار طیارے کے مزید پرزے اور ملبہ سمندر سے برآمد کر لیا گیا۔

شہید کپٹن رضوان کے اہل خانہ نے عملے اور طیارے کے ملبے کی تلاش کیلئے پاکستان نیوی اور دیگر اداروں پر اعتماد کا اظہار کیا لیکن کارگو کمپنی کی شدید بے حسی کی شکایت کی اور مطالبہ کیا کہ کے ٹو ایئرویز کے بیرون ملک موجود مالکان کو واپس لا کر تحقیقات میں شامل کیا جائے۔

متاثرین کے مطابق کے ٹو ایئرویز کی انتظامیہ کی بے حسی کا اندازہ اس سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ ملازمین کو 3 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی تھیں۔ یہ تنخواہ اس المناک حادثہ کے بعد ادا کی گئی۔

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق بوئنگ 737 کارگو طیارے کا حادثہ کیوں اور کیسے پیش آیا، یہ اہل خانہ کو بتانا اور حادثہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی یقینی بنانا حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار