وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں علمائے کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم علمائے کرام اور ائمہ کو ماہانہ 25 ہزار روپے دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہم نے رقوم کی آسان اور شفاف ادائیگی کا نظام تشکیل دے دیا ہے۔ علمائے کرام کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ائمہ کرام اور حکمرانوں کا باہمی تعلق مضبوط ہونا چاہئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم علمائے کرام، ائمہ کرام اور امام مسجد کو ماہانہ 25ہزار روپے دیں گے۔ یہ 25 ہزار روپے آپ کیلئے ایک چھوٹا سا نذرانہ اور تحفہ ہے۔ فروری کے آخر میں امام مسجد کا بینک اکاؤنٹ فعال ہوجائے گا۔ علمائے کرام اور حکومت کے روابط میں خلل سے معاشرے میں خرابی پیدا ہوتی ہے۔خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں اتحاد اور امن کو فروغ ملے۔ ملک بھر میں مذہبی منافرت اور تقسیم کو روکنا علمائے کرام کی ذمہ داری ہے۔ کئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا۔ انہوں نے ہمارے پرامن معاشرے کو تار تار کیا۔ ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کو نذرِ آتش کردیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فتنہ کسی بھی صورت میں ہو، ہم اسے پھیلانے نہیں دیں گے۔ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں.

علمائے کرام کی معاونت ضروری ہے۔ ریاست اپنے شہدا کے خون کا حساب ضرور لے گی۔ پنجاب کی سرزمین ہر فتنے، ظالم اور مافیا کیلئے تنگ کردی گئی ہے۔ مذہبی منافرت روکنے کیلئے مجھے سخت اقدامات اٹھانے پڑتے ہیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزیر اعلی نے کہا کہ کرام اور

پڑھیں:

فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ

فیفا کی جانب سے امریکی فارورڈ فولارین بالوگن کی ایک میچ کی خودکار معطلی کا اقدام واپس لیے جانے کے فیصلے پر تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ناروے فٹبال فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر فیفا کی ایتھکس کمیٹی میں باضابطہ شکایت دائر کرنے پر غور کر رہی ہے۔

بالوگن کو بوسنیا ہرزیگووینا کے خلاف میچ میں اسٹریٹ ریڈ کارڈ دکھایا گیا تھا جس کے باعث انہیں بیلجیئم کے خلاف پری کوارٹر فائنل سے باہر ہونا تھا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد فیفا نے ان کی ایک میچ کی پابندی 12 ماہ کے لیے معطل کر دی جس کے نتیجے میں وہ بیلجیئم کے خلاف میدان میں اترے مگر امریکا کو 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ناروے فٹبال فیڈریشن کی صدر لیزے کلاوینیس کے مطابق اس معاملے کو فیفا کی جانب سے ٹرمپ کو دیے گئے ’پیس پرائز‘ سے متعلق پہلے سے دائر شکایت کے ساتھ شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

دوسری جانب بیلجیئم فٹبال فیڈریشن اور یورپی فٹبال تنظیم یوئیفا نے بھی فیفا کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ فیفا نے بیلجیئم کی وضاحت طلب کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا