راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لاہور گیریژن کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت میں اضافے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جامع جائزہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کو گیریژن میں موجود فارمیشنز کی مجموعی تیاریوں، جدید حکمتِ عملی اور تربیتی نظام پر بریفنگ دی گئی، جس میں موجودہ اور مستقبل کے سیکورٹی چیلنجز کے تناظر میں فوج کی پیشہ ورانہ استعداد پر روشنی ڈالی گئی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی خصوصی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا مشاہدہ بھی کیا۔ اس مشق میں پاک فوج کی جانب سے جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے، تیز رفتار فیصلوں، مشترکہ آپریشنز اور جدید آلات کے استعمال کو نمایاں کیا گیا۔

آرمی چیف نے اس موقع پر افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور جدید عسکری سوچ کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدلتے ہوئے جنگی ماحول میں جدت اور اختراع ناگزیر ہو چکی ہے۔

فیلڈ مارشل نے گیریژن میں جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جسمانی فٹنس، ذہنی سکون اور اعلیٰ مورال کسی بھی فوج کی مجموعی کارکردگی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی جوانوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند سرگرمیوں کو یقینی بنانا کمانڈرز کی اولین ذمہ داری ہے تاکہ وہ ہر لمحہ قومی دفاع کے لیے تیار رہیں۔

لاہور کے دورے کے دوران آرمی چیف نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم جدید ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے اس طبی مرکز میں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات، علاج کے اعلیٰ معیار اور طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکاروں اور ان کے اہلِ خانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ادارے کی ترجیحات میں شامل ہے۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی کو لاحق کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو دہرایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے اپنے بنیادی مشن پر ثابت قدم ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج تمام کثیرالجہتی چیلنجز کا مقابلہ مکمل پیشہ ورانہ مہارت، عزم اور یکسوئی کے ساتھ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قبل ازیں لاہور گیریژن پہنچنے پر کمانڈر لاہور کور نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فیلڈ مارشل آرمی چیف انہوں نے پاک فوج فوج کی کے لیے

پڑھیں:

مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان

پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں اور انتہا پسند عناصر کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے اقدامات نہ صرف مذہبی تقدس کی پامالی ہیں بلکہ پورے خطے میں کشیدگی کو خطرناک حد تک بڑھا رہے ہیں۔

مشترکہ اعلامیے پر پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی اشتعال انگیز کارروائیاں اور اسرائیلی انتہا پسند وزرا و گروہوں کی سرگرمیاں ناقابلِ قبول ہیں اور ان سے خطے میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

وزرائے خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی، قانونی اور مذہبی حیثیت کا ہر صورت احترام کیا جانا چاہیے اور اس میں کسی بھی قسم کی یکطرفہ تبدیلی ناقابلِ قبول ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں مسجد اقصیٰ کے انتظامی اور مذہبی امور پر اردن کے محکمہ اوقاف کے خصوصی اختیار کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ اس حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ مسلمانوں کو مسجدِ اقصیٰ میں عبادت سے روکنے کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے، مذہبی آزادی کا احترام کیا جائے اور ایسے تمام اقدامات سے گریز کیا جائے جو مزید کشیدگی اور تصادم کا سبب بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار