data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان میں بھی مشکلات پیدا کی ہیں، حکومت دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

 کوئٹہ میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم  نے کہا کہ فتنہ الخوارج کو ہمسایہ ملک سے مکمل سپورٹ مل رہی ہے اور اس جنگ میں فوج کی قیادت فیلڈ مارشل کے ہاتھ میں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو امن کا ماحول فراہم کیا جا سکے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی اور کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

وزیراعظم نے این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کو وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اسلم رئیسانی کے دور میں بلوچستان کے لیے 100 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی تھی جس پر پنجاب نے مثبت ردعمل دیا اور 11 ارب روپے بلوچستان کو دیے جا رہے ہیں۔

شہباز شریف نے بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے چمن تک چار رویہ سڑک کی تعمیر کا آغاز آج سے کیا جا رہا ہے، جس کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ بلوچستان میں دانش اسکول بھی بنائے جا رہے ہیں تاکہ بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کی جا سکے۔

وزیراعظم کی جانب سے ان اقدامات کا مقصد بلوچستان میں ترقی، امن و امان اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار