صادق آباد: ادھار کے پیسے 60 ہزار مانگنے پر ماموں نے بھانجے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد کےمعروف چوک صادق کلب کے قریب پیش ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ماموں نے اپنے بھانجے کو قتل کردیا، بھانجے نے ماموں سے ادھار واپسی کا تقاضہ کیا تھا۔رقم واپسی کا تقاضا کرنے پر ماموں اور بھانجے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جسکے بعد ملزم نے ساتھیوں سمیت بھانجے کی کار پر فائرنگ کردی۔فائرنگ سے نوجوان بھانجا موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے نوجوان کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

دوسری جانب کراچی میں پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں۔ خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔کراچی کے علاقے لاسی گوٹھ کے ایک گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ غیرت کے نام پر قتل کا شاخسانہ لگتا ہے۔فائرنگ کے شکار مرد اور خاتون نے کورٹ میرج کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نصراللہ کی حالت تشویشناک ہے۔ سر پر گولیاں ماری گئیں، اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار