Nawaiwaqt:
2026-07-24@13:08:51 GMT

پاکستان سے ایران کے لیے پہلی فیری سروس کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

پاکستان سے ایران کے لیے پہلی فیری سروس کا آغاز

کراچی : پاکستان اور ایران کے درمیان پہلی فیری سروس کا آغاز جنوری کے تیسرے ہفتے سے کردیا جائے گا، تاہم کرایہ کتنا ہوگا؟

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار نجی شعبے کے ذریعے پاکستان اور ایران کی بندرگاہ چابہار کے درمیان فیری سروس کا باقاعدہ ‘سافٹ لانچ’ کر دیا گیا ہے۔یہ اقدام نہ صرف زائرین بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سستا اور آرام دہ سفری متبادل ثابت ہوگا۔سی کیپرز کمپنی کے سی ای او محمد عمر نے سافٹ لانچنگ کے موقع پر بتایا کہ فیری سروس کا باقاعدہ آغاز جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔پہلی فیری کراچی سے 240 مسافروں کو لے کر چابہار روانہ ہوگی.

کراچی سے ایران تک کے راؤنڈ ٹرپ (آنا اور جانا) کا کرایہ صرف 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی پورٹ سے چابہار تک سفر کا وقت 12 سے 14 گھنٹے ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فیری سروس چابہار کے لیے ہفتے میں 3 راؤنڈ ٹرپس کرے گی۔محمد عمر نے مزید انکشاف کیا کہ جلد ہی دو مزید بڑی فیریز پاکستان لائی جا رہی ہیں جن میں 600 سے 800 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔عوامی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ پہلی تین فیریز کی بکنگ ابھی سے مکمل ہو چکی ہے. اگلے مرحلے میں اس سروس کا دائرہ کار مسقط (عمان) اور بصرہ (عراق) تک بڑھایا جائے گا۔یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ نجی شعبے کے ذریعے سمندری راستے سے مسافروں کو بین الاقوامی سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سروس سے سڑک کے ذریعے طویل اور پرخطر سفر کرنے والے زائرین کو بڑی سہولت ملے گی۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیری سروس کا

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • دو ہفتے کے دوران پٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے فی لیٹر مہنگا
  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان