وینزویلا کی حکومت نے بالآخر 3 جنوری کو امریکی فورسز کے حملے اور صدر مادورو کی گرفتاری کے دوران ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات بتادیں۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر بتایا کہ امریکی فورسز کے اہلکاروں کے تشدد سے صدر نکولس مادورو کی ٹانگ پر گہری چوٹ آئے جس سے انھیں چلنے میں دشواری کا سامنا رہا۔

وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ وینزویلا کی خاتون اوّل سیلیا ایڈیلا فلورس کو حراست میں لینے کے دوران تھپڑ مارے گئے اور دھکا دیا گیا جس سے ان کے سر اور چہرے پر چوٹ آئی اور نیل پڑ گیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ امریکی حملے میں 3 جنوری کو کم از کم 100 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے جن میں کیوبا کے فوجی بھی شامل ہیں جو صدر مادورو کی سیکیورٹی کے لیے صدارتی محل کے کمپاؤنڈ میں موجود تھے۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ ملکی فوج کے بھی 23 اہلکار مارے گئے اور کیوبائی فوج کے 32 اہلکار بھی ہلاک ہوئے جب کہ وینزویلا کی مسلح ملیشیا کے ارکان بھی بڑی تعداد میں ہلاک ہوئے۔

وزیر داخلہ نے زخمیوں کی تعداد بھی 100 بتائی ہے لیکن اس حوالے سے تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ شہری ہیں یا فوجی اور ان کی حالت کیسی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ نے بتایا کہ

پڑھیں:

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں

میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی

مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف

ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، یکم اگست سے توسیع شدہ افغان پاسپورٹ تسلیم نہیں کیے جائیں گے
  • افغانستان: نورستان میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 40 سے تجاوز کر گئیں، متاثرین خوراک اور صاف پانی سے محروم
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ