Nawaiwaqt:
2026-07-24@11:38:44 GMT

ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلادیشی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

ایڈمرل نوید اشرف سے بنگلادیشی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

بنگلادیشی فضائیہ کے سربراہ حسن محمود خان نے نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی۔ 

مسلح افواج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ نیول چیف نے علاقائی بحری امن واستحکام کیلئے پاک بحریہ کے عزم پر روشنی ڈالی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلادیش فضائیہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کے پیشہ ورانہ معیار کو سراہا اور دونوں افواج کے درمیان تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے اتفاق کیا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور مشترکہ تربیتی مشقوں میں اضافہ دونوں افواج کے درمیان بہتر ہم آہنگی میں مددگار ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق

پڑھیں:

پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ

میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔

عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی

متعلقہ مضامین

  • فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے پاک افواج کے افسر عامر رضا کون ہیں؟
  • پاکستانیوں کیلئے سری لنکا نے ویزا فیس ختم کر دی
  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے