Al Qamar Online:
2026-07-24@07:43:04 GMT

دین کے نام پر فتنے کو فروغ دینا بڑی خیانت ہے،مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

دین کے نام پر فتنے کو فروغ دینا بڑی خیانت ہے،مریم نواز

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی زمین ہر ظالم اور مافیا کےلیے تنگ کردی گئی ہے، ٹریفک قوانین کی سختی پر لوگ خوش نہیں تاہم ظالم کو کٹہرے میں کھڑا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

 علمائے کرام اور آئمہ مساجد میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ علما اور آئمہ کرام معاشرے میں رہنمائی کا اہم فریضہ انجام دیتے ہیں اور ان کا مقام منفرد اور قابلِ احترام ہے۔

 تمام علمائے کرام کو خوش آمدید کہتی ہوں، علما اور آئمہ کرام غم اور خوشی کے مواقع پر ہماری رہنمائی کرتے ہیں، معاشرے میں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو سب سے پہلے امام مسجد کی طرف دیکھا جاتا ہے، آئمہ کرام کی عزت کرنا میرے لیے اعزاز کا باعث ہے۔

مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب میں تمام مسالک کی تقریباً 80 ہزار مساجد ہیں اور حکومت کی جانب سے آئمہ کرام کو 25 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، اب تک 70 ہزار آئمہ کے بینک اکائونٹس کھل چکے ہیں۔

 یہ ایک ارب 20 کروڑ روپے کا منصوبہ ہے جس کے تحت فروری سے بینک اکائونٹس کے ذریعے اعزازیہ کی ادائیگی شروع کی جائے گی، اعزازیہ کارڈ کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ کیا گیا تاہم حکومت شفاف انداز میں یہ منصوبہ مکمل کر رہی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مذہبی منافرت کو روکنا علمائے کرام کی بڑی ذمہ داری ہے، کچھ لوگوں نے احتجاج کے نام پر ریاست کو یرغمال بنایا، مذہب کے نام پر فتنہ پھیلایا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔

 ستھرا پنجاب کی گاڑیوں کو جلایا گیا اور پرامن معاشرے کو تارتار کرنے کی کوشش کی گئی، جلائوگھیرائواور فساد پھیلانا فتنہ نہیں تو اور کیا ہے، یہ فتنہ معاشرے کے لیے زہر ہے، دین کی اس سے بڑی خیانت کوئی نہیں کہ کوئی دین کا نام استعمال کرے اور فتنے کو فروغ دے۔

 ملک و قوم کی سلامتی سے کھلواڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، فتنے کی سرکوبی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں ایک بات اور کہنا چاہتی ہوں کہ آپ معاشرے کی تربیت کرتے ہیں عوام کی رہنمائی کرتے ہیں، خطبات کے ذریعے شعور دیتے ہیں اور حقوق اللہ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔

 حکومت اور آپ کے درمیان قریبی رابطہ ضروری ہے، یہ اعزازی رقم ایک چھوٹا سا تحفہ ہے، اصل ضرورت مشاورت اور تعاون کی ہے، عوام کی خدمت میں مجھے آپ کی رہنمائی درکار ہے تاکہ فیصلے بہتر ہوں اور اثر بھی واضح ہو۔

 جس طرح آپ لوگ اذان کے ذریعے لوگوں کو نماز کی طرف بلاتے ہیں اور قرآن کی تعلیم کی طرف راغب کرتے ہیں، اسی طرح آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہر شخص کو یہ باور کرائیں کہ ملک اور قوم کی خدمت صرف حکومت کا کام نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کی ذمہ داری ہے کرتے ہیں ہیں اور

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • رائل کمیشن کی مکہ کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے اہم پیشرفت
  • علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان 
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا