ہندوتوا کے غنڈوں کی مزار کی بیحرمتی اور توڑ پھوڑ؛ آگ بھی لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادُون میں ہندوتوا کے جنونی غنڈوں نے مسلم اقلیت پر ظلم و جبر کی انتہا کردی۔
مودی سرکار کی آشیرباد میں اکھنڈ بھارت کے دعویدار ہندوتوا کے غنڈوں نے ہندوستان کو اقلیتوں کے لیے قید خانہ بنادیا جہاں نہ مذہبی آزادی ہے اور نہ بنیادی انسانی حقوق میسر ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اتراکھنڈ کے علاقے ریشکیش میں محبت اور امن و آشتی کو فروغ دینے والے بزرگ کا مزار بھی جنونی ہندوؤں سے محفوظ نہ رہ سکا۔
ہندوتوا کے مشتعل ہجوم نے ریشکیش میں ایک مزار پر دھاوا بول دیا جو مزار کے متولی، نگہبانوں اور علاقہ مکینوں کی درخواست کو کسی خاطر میں نہ لائے۔
جنونی ہندوؤں نے ہتھوڑوں اور راڈوں سے مزار کو منہدم کردیا۔ اس پر بھی تعصب و نفرت کی پیاس نہ بجھی تو مزار کے بچے کچے حصے کو بھی آگ لگا دی۔
وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ہندوتوا کے غنڈے جے شی رام کے نعرے بھی لگا رہے ہیں مزار کو بچانے کی کوشش کرنے والے مسلمانوں کو مغلظات بک رہے ہیں۔
مقامی مسلم آبادی نے شکوہ کیا کہ یہ واقعہ دن کے روشنی میں پیش آیا لیکن پولیس نے ہماری ایک نہ سنی اور کوئی ہماری مدد کو نہ آیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہندوتوا کے
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی