نیو کراچی، کچرا کنڈی سے خاتون کی لاش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں کچرا کنڈی سے ایک خاتون کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت 36 سالہ آسیہ زوجہ جوار کے نام سے ہوئی ہے۔ مقتولہ کے شوہر کے مطابق وہ یکم جنوری کو نازک ہاشمی نامی شخص کے ساتھ گھر سے گئی تھی اور لاپتا ہو گئی تھی۔ شوہر نے سہراب گوٹھ تھانے میں اغواء کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے اور نامزد ملزم نازک ہاشمی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔