کوئٹہ:

کوئٹہ میں حکومت بلوچستان نے اسپنی روڈ پر 150 بیڈز پر مشتمل جدید ترین نیو ٹراما سینٹر قائم کر دیا ہے، جو حادثات اور ایمرجنسی کیسز کے فوری اور معیاری علاج میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیو ٹراما سینٹر میں مختلف شعبہ جات کی اسپیشلٹی سروسز ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی، جبکہ سینٹر میں 4 جدید آئی سی یوز قائم کی گئی ہیں، جو مجموعی طور پر 31 بیڈز پر مشتمل ہیں۔

مریضوں کے علاج کے لیے 24 گھنٹے ماہر نیورو، آرتھوپیڈک اور جنرل سرجن دستیاب ہوں گے۔

ٹراما سینٹر میں جدید لیبارٹری قائم کی گئی ہے، جہاں سی ٹی اسکین، ایکسرے، الٹراساؤنڈ، موبائل ایکسرے اور موبائل وینٹی لیٹر جیسی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ 6 جدید آپریشن تھیٹرز موجود ہیں، جہاں بیک وقت 8 مریضوں کے آپریشن کی سہولت ممکن ہے، جبکہ ادویات کی فراہمی 24 گھنٹے یقینی بنائی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے نیو ٹراما سینٹر کا دورہ کیا اور مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ

نیو ٹراما سینٹر حکومتِ بلوچستان کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی ثبوت ہے، بلوچستان میں صحت کے شعبے میں عملی اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے، بلوچستان کے لیے ترقیاتی  منصوبوں کا اعلان کریں گے

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران منفی سروے رپورٹ کا سامنے نہ آنا ویکسینیشن پالیسی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے، جبکہ گزشتہ تین ماہ میں 35 غیر فعال صحت مراکز دوبارہ فعال کیے گئے اور 164 بی ایچ یوز کو مکمل طور پر فنکشنل بنایا گیا۔

وزیر صحت کے مطابق بلوچستان میں ڈی ایچ آئی ایس ٹو  نظام نافذ کیا جا چکا ہے، جس کے تحت صوبہ 87 فیصد کمپلائنس کے ساتھ صحت کا ڈیٹا ڈیجیٹل بنیادوں پر مرتب کر رہا ہے۔

شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے اے آئی اٹینڈنس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت 41 ہسپتالوں اور 13 ہزار ملازمین کی حاضری ڈیجیٹل کی گئی ہے، اور اس نظام کو بی ایچ یوز تک توسیع دی جا رہی ہے۔

بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ یہ صوبے کا پہلا مکمل پیپر لیس ٹراما سینٹر ہے، جہاں مریض کی رجسٹریشن، تشخیص، لیب، ریڈیالوجی، سرجری اور ادویات کا مکمل نظام کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔

مزید برآں صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں، جن کی لائیو مانیٹرنگ کوئٹہ کے مرکزی کنٹرول روم سے کی جائے گی، جبکہ ادویات کی خریداری، استعمال اور فراہمی کا مکمل ریکارڈ بھی ڈیجیٹل ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کا صحت کا نظام مستقبل میں ملک کے دیگر صوبوں کے لیے ایک مثالی ماڈل بن سکتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیو ٹراما سینٹر کے لیے

پڑھیں:

 صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات

 ویب ڈیسک: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔ 

 صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔

ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔  
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار