جاوداں فہیم ودیگر کا کراچی پریس کلب کا دورہ ٗ نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم ،ناظمہ کراچی شیبہ طاہر، سیکرٹری اطلاعات حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان فریحہ اشرف، سیکرٹری اطلاعات کراچی ثمرین احمد، معاونِ خصوصی شبانہ نعیم اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات سمیہ عامر نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا، کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے نو منتخب عہدیداران شیما صدیقی اور فریال عارف کو خصوصی طور پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جاوداں فہیم نے کہاکہ کراچی پریس کلب صحافیوں کی فلاح و بہبود، آزادی اظہار اور درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک مضبوط، توانا اور مؤثر پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے اور اس کی تعمیر و ترقی کا سفر آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ جاری رہے گا۔انہوں نے صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پریس کلب صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ اقدار کے فروغ اور مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے انعقاد میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ جاوداں فہیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جماعت اسلامی خواتین صحافی خواتین کی حوصلہ افزائی، تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اپنا تعاون مسلسل جاری رکھے گی۔جاوداں فہیم نے مزید کہا کہ صحافی خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں آگے بڑھانے میں کراچی پریس کلب کے سابق اور سینئر عہدیداران کی خدمات قابل تحسین ہیں جبکہ صحت مند، تعمیری اور مثبت سرگرمیاں کراچی پریس کلب کی ایک نمایاں پہچان رہی ہیں۔
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کراچی کی ناظمہ جاوداں فہیم کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد و گلدستہ پیش کررہی ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پریس کلب جماعت اسلامی جاوداں فہیم
پڑھیں:
کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
فائل فوٹوکراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔