کویت میں بھی منشیات اسمگلنگ پر 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260109-08-24
کویت (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت کی عدالت نے منشیات اسمگلنگ کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق استغاثہ کی جانب سے پیش کردہ شواہد کی بنیاد پر عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزمان ایک بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے جو کویت سے باہر سے کام کر رہا تھا، یہ فیصلہ فوجداری عدالت نے جج خالد الطحوس کی سربراہی میں سنایا گیا۔ یاد رہے کہ دونوں ملزمان کو سیکورٹی فورسز نے کویت کے علاقوں کیفان اور شوایک سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا۔ چھاپہ مار کارروائی کے دوران سیکورٹی حکام نے ملزمان کے قبضے سے 14 کلوگرام ہیروئن اور 8 کلوگرام میتھ ایمفیٹامین برآمد کی تھی۔ ان کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے منشیات کو تولنے کیلیے استعمال ہونے والے الیکٹرونک ترازو اور دیگر ساز و سامان بھی ضبط کیا گیا۔ یہ مقدمہ وزارت داخلہ کی جانب سے پہلے اعلان کردہ ایک خصوصی آپریشن کے بعد سامنے آیا جس میں کہا گیا تھا کہ یہ گرفتاریاں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم اور سرحد پار مجرمانہ نیٹ ورکس کو توڑنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ منشیات کے خلاف ملک گیر آپریشن پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف کی نگرانی میں شروع کیا گیا تھا۔ عدالتی فیصلے کویت کے منشیات سے متعلق سخت قوانین اور اسمگلنگ جیسے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کی عکاسی کرتا ہے جہاں ایسے جرائم پر سخت ترین سزائیں دی جاتی ہیں۔
مانیٹرنگ ڈیسک
سیف اللہ
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: منشیات اسمگلنگ
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔