شواہد سے ظاہر ہوا بھارت نے جنگ بندی کیلئے تیسرے ملک سے مداخلت کرائی: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
اسلام آباد (این این آئی+ خبر نگار خصوصی) ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ شواہد سے ظاہر ہوا مئی تنازع میں جنگ بندی کیلئے بھارت نے تیسرے ملک سے مداخلت کروائی، بھارت کا دہشتگردی پر من گھڑت بیانیہ اور پاکستان کے خلاف جارحیت حقائق کو نہیں چھپا سکتے، بھارت خطے میں امن کا مسلسل خلل ڈالنے والا کردار ادا کرتا رہا ہے، بھارت نے بیرونِ ملک ماورائے عدالت قتل کیے۔ ایران کے خلاف بیرونی جارحیت اور دھمکیوں کی پاکستان نے مخالفت کی ہے، ایران پر پابندیوں کی پاکستان نے ماضی میں مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتا رہے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون مضبوط اور کثیر الجہتی نوعیت کا ہے۔ سعودی عرب سے کسی مخصوص دفاعی پلیٹ فارم یا قرض پر کسی حتمی معاہدے کی اطلاع نہیں۔ ہفتہ وار بریفنگ کے دوران طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ کلبھوشن جیسے آپریٹوز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی گئی، بھارت نے مطلوب مجرموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کیں۔ بھارت میں اقلیتوں کو بڑھتی ہوئی ہراسانی اور جبر کا سامنا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں کشمیری سیاسی رہنما اور سول سوسائٹی کے ارکان قید ہیں، سینئر کشمیری رہنما شبیر شاہ کئی برسوں سے طویل قید کا سامنا کر رہے ہیں۔ خاتون کشمیری رہنما آسیہ اندرابی بھی طویل عرصے سے بھارتی حراست میں ہیں۔ دیگر کشمیری سیاسی رہنما بھی دہائیوں پر محیط قید و بند کی سزا کاٹ رہے ہیں، یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا سنائی گئی، کشمیری صحافی عرفان مجید بھارتی حکام کی انتقامی کارروائیوں کے باعث جیل میں ہیں۔ ایران کے خلاف بیرونی جارحیت اور دھمکیوں کی پاکستان نے مخالفت کی ہے، ایران پر پابندیوں کی پاکستان نے ماضی میں مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔ جوہری معاہدے سے متعلق پابندیوں کو غیر تعمیری قرار دیا گیا۔ ایران کی اندرونی صورتحال اس کا داخلی معاملہ ہے۔ سعودی عرب سے کسی مخصوص دفاعی پلیٹ فارم یا قرض پر کسی حتمی معاہدے کی اطلاع نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ دفاعی معاہدے کی تصدیق باضابطہ تکمیل کے بعد کی جائے گی، پاک سعودی دفاعی تعاون جاری ہے جو دوطرفہ فریم ورک کے تحت آگے بڑھ رہا ہے۔ سعودی عرب میں مزید پاکستانی فوجی بھیجنے کے کسی فیصلے کی معلومات نہیں، فوجیوں کی تعداد میں اضافے سے متعلق قیاس آرائیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متعدد دفاعی منصوبے زیرِ غور ہیں۔ علاوہ ازیں طاہر حسین اندرابی نے مزید کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات میکائل جباروف کے ساتھ پاکستان میں آذربائیجان کی دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے عملی نفاذ پر ٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔ دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، مصر اور میانمار کے وزرائے خارجہ کے ساتھ حالیہ دنوں میں ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات سمیت ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں حالیہ پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد بن حاجی حسن کے ساتھ الگ گفتگو میں نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال سمیت حالیہ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں جانب سے مسلسل مشاورت کی اہمیت پر زور دیا گیا اور تمام سطحوں پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 جنوری کو نائب وزیراعظم نے میانمار کے وزیر خارجہ یو تھان سوے کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی اور دوطرفہ تعلقات کی موجودہ سطح کا جائزہ لیا۔ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ سوگیونو کے ساتھ گفتگو میں نائب وزیراعظم نے پاکستان-انڈونیشیا تعلقات، صومالیہ میں ہونے والی پیش رفت اور غزہ میں دیرپا امن کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر احمد محمد عبدالعاطی کے ساتھ گفتگو میں نائب وزیراعظم نے موجودہ علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مفاد میں روابط جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طاہر حسین اندرابی نے پر تبادلہ خیال کیا دوطرفہ تعلقات کی پاکستان نے کے وزیر خارجہ کا جائزہ لیا گفتگو میں مخالفت کی نے کہا کہ بھارت نے کے ساتھ
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
سٹی 42:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات،وزیر اعظم نے کہا بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی کمپنی فیمسنFAMSUN کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین Jack Chen کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا
وزیر اعظم نے کہا پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ۔وزیر اعظم نے چینی کمپنی کا پاکستان میں اجناس کے سٹوریج کے مراکز کو اسٹیٹ آف آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اس منصوبے سے ملک میں زراعت کے سیکٹر میں جدید ترین ٹیکنالوجی آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ پاکستان کی افرادی قوت کی ہنر مندی اور تربیت کو ان منصوبوں کا حصہ بنایا جائے۔
جیک چین نے پاکستان میں پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیافیمسن کے چیف ایگزیکٹو نے وزیراعظم سے انکے حالیہ دورہء چین کے دوران اپنی ہونے والی ملاقات کا بھی ذکر کیا، جس کے نتیجے میں وہ پاکستان کا دورہ کررہے ہیں اور غذائی تحفظ کے حوالے سے قابل عمل منصوبے پر بات چیت کی جارہی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
جناب جیک چین نے کہا کہ فیمسن پاکستان میں غذائی تحفظ کے حوالے سے بہتر سٹوریج مراکز، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور تربیت فراہم کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔بریفنگ میں بتایا کہ فیمسن پاکستان میں گرین سائلوز کے قیام کے حوالےسے ڈیمانسٹریشن سینٹر قائم کرے گی سٹوریج سینٹرز کو جدید گرین سائلوز میں بدلا جائے گا ۔فیمسن اور گرین پاکستان انیشئیٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں
ملاقات میں وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی ہارون اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔فیمسن زراعت، جانوروں کی خوراک اور فوڈ پراسیسنگ کے حوالے سے چین کی بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار