کراچی ،حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کی تیاریاں مکمل،شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج کراچی پہنچیں گے، وکلا، میڈیا،سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کرینگے
مراد علی شاہ سے ملاقات کرینگے، سندھ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا، مزار قائد پر حاضری دینگے
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی آج تین روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، جس کے بعد وہ کراچی اور حیدرآباد میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کریں گے۔پی ٹی آئی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری خیبرپختونخوا اکرام کھٹانہ نے بتایا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی آج کراچی پہنچنے پر مصروف دن گزاریں گے وہ کراچی پریس کلب جائیں گے جہاں وکلا، میڈیا اور سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 10جنوری کو کراچی تا حیدرآباد ریلی، بار ایسوسی ایشنز، پریس کلبز اور اسٹیک ہولڈرز سے خطاب بھی وزیراعلی کے شیڈول میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری دیں گے، یوتھ ونگ موبلائزیشن اور میڈیا انٹریکشن بھی کیا جائے گا اور سندھ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ ہوگا۔پی ٹی آئی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی مختلف اضلاع میں اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے اور اس دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شیڈول کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار سے ملاقات کے بعد پشاور روانہ ہوں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی کریں گے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔