حارث وحید نے مکہ مکرمہ میں پیش آنے والا معجزاتی واقعہ شیئر کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
پاکستان کے معروف اداکار حارث وحید نے مکہ مکرمہ میں اپنے والد کے ساتھ پیش آنے والا معجزاتی واقعہ شیئر کرکے ہر ایک کی آنکھیں نم کر دیں۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے اپنے والد کے ہمراہ ادا کیے عمرے کی ویڈیو کے ساتھ ایک جذباتی اور ایمان افروز واقعہ بھی شیئر کیا ہے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ مکہ مکرمہ میں ادائیگی عمرہ کے دوران ان کے والد کی صحت میں معجزانہ بہتری آئی، جہاں وہ وہیل چیئر پر گئے اور اپنے قدموں پر چلتے ہوئے وطن واپس لوٹے۔ یہ مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اداکار کی ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Haris Waheed (@haariswaheed)
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور قلیل وقت میں ہزاروں صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
حارث وحید نے حال ہی میں اپنے والد کو عمرہ کروانے کا خواب پورا کیا، اگرچہ ادائیگی عمرہ سے قبل انہوں نے سوشل میڈیا پر کوئی اپ ڈیٹس نہیں دیں تاہم واپسی پر اداکار نے ایک دل سوز پیغام شیئر کیا جس نے سب کو جذباتی کر دیا۔
اداکار کے مطابق عمرہ کا سفر شدید مشکلات کے ساتھ شروع ہوا۔ ان کے والد اپنی جسمانی کمزوری کے باعث چلنے سے قاصر تھے اور حرمین شریفین کی زیارت وہیل چیئر پر ہی ممکن ہو سکی۔
حارث وحید نے اس تجربے کو ایک عظیم روحانی معجزہ قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔