راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم انہیں جیل سے نکالیں گے، پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے۔

عدالت  کے  باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ میرے وارنٹ جاری کیے گئے، آج جج  خود چھٹی پر چلے گئے۔ ہم نے پیر تک مہلت مانگی تھی، ہماری بات نہیں سنی گئی۔ ہم اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات نہیں، رہائی کے لیے بیٹھتے ہیں۔ بس بہت ہوگیا، عمران خان کو رہا کیا جائے یہ قوم کی آواز ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ منگل 13 جنوری کو اڈیالہ جیل کے باہر ختم قرآن پاک کریں گے۔ ہزاروں قرآن پاک کے ساتھ سب جیل کے باہر قرآن خوانی کریں گے ۔ اس کے بعد شہیدوں، قیدیوں اور پاکستان کے لیے دعائیں ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سمجھ دار ہے، جلسے کی اجازت دے کر اچھا اقدام کیا، ہم اس  فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پنجاب حکومت مینڈیٹ چور ہے، اس لیے ظلم کرتی ہے ۔ کل لاہور میں ہمارے کارکن کے گھر پر چھاپا مار کر اسے قتل کیا گیا۔ آج میں عدالت میں پیش ہوئی لیکن سماعت ملتوی کردی گئی۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی قید تنہائی میں ہیں، ہمیں نہیں معلوم کہ وہ کس حال میں ہیں۔ حکومت عدالتی احکامات ماننے کو تیار نہیں۔ ہمارے پاس کوئی فورم موجود نہیں، جہاں جاکر اپنا کیس رکھیں۔ بشریٰ بی بی اور بانی کا کیس اس لیے نہیں لگا رہے  تاکہ ضمانت نہ ہو۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا تھا کہ محمود خان اچکزئی نے 8 فروری کی کال دی ہے۔ ہم پورا پاکستان بند کریں گے، نہیں چلنے دیں گے۔ ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ بانی کو قید تنہائی میں جیل میں کیوں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز ہے ۔ پولیس ، فوج، عوام،  بیورو کریسی  بانی کے ساتھ ہے۔ ان کے خلاف کرپشن کیسز مذاق ہے۔ ہم عمران خان کو جیل سے نکالیں گے۔

علیمہ خان نے کہا کہ اللہ سے دعا کریں گے کیوں کہ اللہ کے پلان کے آگے کوئی پلان نہیں چلتا۔ 26 نومبر کو ہم پرامن تھے لیکن لوگوں پر گولیاں چلائی گئیں۔ حکومت دہشتگردی کرے گی تو خود ذمے دار ہوگی۔  عوام احتجاج کریں گے، ان کو نہ چھیڑیں۔ اچھی بات ہے کہ سندھ حکومت راستے نہیں روک رہی۔ پنجاب میں عوامی مینڈیٹ والی حکومت نہیں ، اس لیے راستے روکے گئے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان نے کریں گے نے کہا

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان