Islam Times:
2026-07-24@05:30:13 GMT

بلوچستان کے مبلغین کا اجلاس، سفیران ہدایت سیمینار منعقد

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

بلوچستان کے مبلغین کا اجلاس، سفیران ہدایت سیمینار منعقد

تقریب کا مقصد دینی تبلیغ کے فروغ، علماء و مبلغین کی عصرِ حاضر میں ذمہ داریوں کے تعین اور موجودہ فکری و عالمی چیلنجز کے تناظر میں امت کی رہنمائی کو مؤثر بنانا تھا۔ اسلام ٹآئمز۔ مرکز تبلیغات اسلامی بلوچستان کے زیر اہتمام بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور مبلغین کا ایک اہم اجلاس جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا مقصد دینی تبلیغ کے فروغ، علماء و مبلغین کی عصرِ حاضر میں ذمہ داریوں کے تعین اور موجودہ فکری و عالمی چیلنجز کے تناظر میں امت کی رہنمائی کو مؤثر بنانا تھا۔ اجلاس دو اہم نشستوں پر مشتمل تھا۔ جس کی پہلی نشست کا عنوان "سفیران ہدایت سیمینار" تھا، جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت اور صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ عمران حیدر، مولانا منور حسین سولنگی اور علامہ سیف علی ڈومکی نے خطاب کیا۔

اس موقع پر جامعہ بعثت کے حجت الاسلام مولانا عمران حیدر نے "مسجدِ حدید (مسجد کا اسلامی معاشرے میں کردار)" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اسلامی معاشرے کا مرکزی اور بنیادی ادارہ ہے۔ مسجد عبادت الٰہی کے ساتھ ساتھ قوم کی ہدایت، تعلیم، تربیت اور اصلاح کا مرکز ہوتی  ہے۔ مولانا منور حسین سولنگی نے اپنے خطاب میں نہج البلاغہ سے حضرت امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے خطبات کا حوالہ دیتے ہوئے عدل، تقویٰ اور اجتماعی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی، جبکہ علامہ سیف علی بلوچ نے "قرآنِ کریم: کتابِ ہدایت" کے عنوان سے علمی و فکری خطاب پیش کرتے ہوئے قرآن مجید کو انسانیت کے لیے مکمل ضابطۂ حیات قرار دیا۔

اسی طرح اجلاس کی دوسری نشست ماہِ جنوری کے شہداء اور عشرۂ تکریمِ شہداء کی مناسبت سے منعقد ہوئی، جس میں سردار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المهندس اور دیگر عظیم شہداء اسلام کو شاندار اور پراثر انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ امت مسلمہ سردار شہید قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ زندگی، بے مثال استقامت، بصیرت اور داعشی دہشت گردوں کے خلاف ان کی تاریخی جدوجہد کو کبھی نہیں بھلا سکتی۔ شہداء کا راستہ حق و صداقت، عزت اور آزادی کا راستہ ہے، جو امت مسلمہ کی بیداری اور استقامت کا ضامن ہے۔ اجلاس کے اختتام پر بلوچستان کے علمائے کرام اور مبلغین نے ایک مشترکہ پیغام ریکارڈ کراتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کے زیر اثر دجالی میڈیا کی جانب سے رہبر معظم، نائب امام، حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شان میں توہین پر مبنی خبروں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے رہبر اور رہنماء ہیں، اور ان کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے۔ علمائے کرام نے نائب امام اور ولی فقیہ کے ساتھ اپنے کامل عشق و عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای وہ مرد مجاہد ہیں جنہوں نے فلسطین، غزہ اور دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں جرات مندانہ آواز بلند کی اور امریکہ و صہیونی رژیم اسرائیل کے عزائم کو بے نقاب کیا۔ علمائے کرام نے امریکہ اور اسرائیل کے انسان دشمن اور اسلام دشمن عزائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے امت مسلمہ کو اتحاد، بیداری اور یکجہتی کا پیغام دیا۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستانی عوام اسلامی جمہوریہ ایران یا کسی بھی اسلامی ملک پر امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کسی بھی جارحیت کو پوری امت مسلمہ پر حملہ تصور کرتے ہیں، اور ایسی صورت میں پاکستانی قوم اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے کے ساتھ

پڑھیں:

جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ  نازیبا ویڈیو سامنے آنے پر تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ پہلے تو اس ویڈیو کو فیک اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق  بتایا گیا لیکن جب ویڈیو اصل نکل آئی تو ممتاز سینئیر سیاست دان نے دوسری شادی  کرنے کا دعویٰ کیا۔ خاتون کے غیر شادی شدہ ہونے کی دستاویز نے سیاستدان کو زیادہ مشکل میں ڈال دیا۔  بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے رکن، جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئیر سیاستدان غازی نذرالاسلام کی   ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک کی مبینہ دوسری شادی کے معاملے پر تنازع  ان کے دوسری شادی کا اعتراف کر لینے کے بعد کم نہیں ہوا۔ اب جماعت اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کروا رہی ہے

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی

 بنگلہ دیش کے  میڈیا کے مطابق غازی نذرالاسلام کی سوشل میڈیا پر ایک نوجوان خاتون کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ پہلے تو ان کے حامیوں نے اس ویڈیو کو ڈیپ فیک اور آڑٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی  ویڈیو قرار دیا، لیکن جب  تنقید کرنے والے  خاموش نہیں ہوئے تو بعض لوگوں نے اس ویڈیو کی سافٹ وئیرز کی مدد سے ویریفیکیشن کی۔ فیکٹ چیک کرنے والے ایک  ادارے  نے بتا دیا کہ ویکڈو بالکل اصلی ہے۔  نذر الاسلام کی نوجوان خاتون کے ساتھ  ویڈیو کے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے یا اس میں کوئی تبدیلی کیے جانے کے شواہد نہیں مل۔ اس کے بعد لوگوں کی ساری توجہ ویڈیو   میں شامل افراد اور ان کے باہمی تعلق پر مرکوز ہوگئی۔ جب سوشل میڈیا پر  تنقید کافی برھ گئی تو    جماعت اسلامی کے سینئیر سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ نے ویڈیو کلپ میں اپنے ساتھ دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو اپنی بیوی قرار دے دیا۔  غازی نذرالاسلام نے اپنے بیان میں کہا کہ خاتون ان کی دوسری بیوی ہے  اور ان کی شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور ان کی پہلی بیوی کی رضامندی سے ہوئی تھی۔

چیئرمین یورپی یونین پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ کی ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کے چیئرمین سے ملاقات

 نذر الاسلام نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ اس وائرل ویڈیو کو خفیہ طور پر ریکارڈ کرکے بھتہ خوری اور سیاسی کردار کشی کےلیے منظرِ عام پر لایا گیا۔ جماعت اسلامی کے اس سینئیر رکنِ پارلیمنٹ کی پہلی بیوی نے اس موقع پر شوہر کا ساتھ دیا اور  ایک ویڈیو بیان میں اپنے عمر رسیدہ  شوہر کے مؤقف کی  تصدیق کی کہ ان کے شوہر نے نوجوان لڑکی مریم بیگم سے دوسری شادی کرلی ہے۔ مریم بیگم نے بھی ایک علیحدہ ویڈیو میں خود کو غازی نذرالاسلام کی بیوی  قرار دیتے ہوئے کہا کہ شادی 17 جون کو دونوں خاندانوں اور نذر الاسلام کی پہلی بیوی کی موجودگی میں ہوئی تھی۔

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے سیزن کا شیڈول جاری کر دیا

 بنگلہ دیشی میڈیا  میں سامنے آنے والی رپورٹوں کے مطابق غازی نذرالاسلام اور ان کے خاندان کی تصدیق کے باوجود سوشل میڈیا پر خاتون مریم بیگم  سے متعلق  قانونی دستاویزات منظر عام پر آئی ہیں، جن کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور نہ ہی رکن پارلیمنٹ یا خاتون اور ان کے اہلخانہ نے دستاویز ات میں موجود تضاد پر کوئی وضاحت دی ہے۔ شادی کے پانچ دن بعد نذر الاسلام نے بیوی کو کنوارا ظاہر کر کے اسکی سرکاری نوکری کی سفارش کی؟ ایک دستاویز میں نذر السلام کے ساتھ نظز آنے والی لڑکی مریم کی ازدواجی حیثیت ’غیر شادی شدہ‘ درج ہے اور اس دستاویز  پر غازی نذرالاسلام کی جانب سے 22 جون، یعنی اپنی بتائی ہوئی مبینہ شادی  کی تاریخ کے پانچ روز بعد، سرکاری ملازمت کے لیے سفارش بھی موجود دکھائی دیتی ہے۔ 

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

 بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق یہ خاتون سرکاری ملازمت کی خواہاں تھیں اور غازی نذرالاسلام نے ان کی درخواست کی سفارش کی تھی۔  غازی نذرالاسلام نے ان تمام کہانیوں نظر انداز کرتے ہوئے ایک اور پیچیدہ کہانی سے پردہ اٹھا دیا جو  دال میں کافی کچھ کالا ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔ عمر رسیدہ سیاستدان نذر الاسلام نے یہ دعویٰ کیا کہ 13 جولائی کو وہ ڈھاکا کے موگ بازار میں ایک دفتر گئے تھے جہاں ان کی دونوں بیویاں بھی موجود تھیں۔

 نذر الاسلام نے الزام لگایا کہ  ڈرائیور، دوسری  کے ماموں اور چند نامعلوم افراد نے انہیں یرغمال بنا کر ایک لاکھ ٹکا بھتہ وصول کیا،  ان لوگوں نے نذر الاسلام کے بقول مزید رقم کا مطالبہ کیا اور  ان لوگوں نے ہی ان کی مریم کے ساتھ خفیہ طور پر نجی ویڈیو ریکارڈ کرکے بعد میں سوشل میڈیا پر پھیلا دی۔  نذر الاسلام کے اس دعوے میں کمزوری یہ ہے کہ ویڈیو کلپ مین نذر الاسلام کو اس خاتون کے ساتھ اپنے کمرے میں بیٹھے اور بوس و کنار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔  لوگ یہ سوال کر رہے ہیں کہ بازار کے کسی دفتر  میں یرغمال بنا کر بھتہ لینے والوں کی رسائی ان کے گھر کے کمرے تک کیسے تھی۔  

پاکستان نے کابل فضائی حملوں پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ مسترد کر دی

  اس سکینڈل کے سوشل میڈیا اور میڈیا میں بہت زیادہ ڈسکس ہونے کے بعد آخر کار جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے کی معلومات اکٹھی کر رہی ہے اور حقائق سامنے آنے کے بعد تنظیم کے اندر تادیبی کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل احسان الحق محبوب زبیر کے مطابق پارٹی میڈیا رپورٹس، رکنِ پارلیمنٹ، ان کی دونوں بیویوں اور خاتون کے والد کے بیانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی