وزیر تعلیم پنجاب کی اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی تردید
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں وزیر تعلیم نے کہا کہ تمام اسکولز اور کالجز اعلان کردہ شیڈول کے مطابق 12 جنوری سے ہی کھلیں گے۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں کی توسیع کے حوالے سے وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے چھٹیوں میں اضافے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیوں میں توسیع نہیں کی جارہی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: چھٹیوں میں
پڑھیں:
اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔
لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔
ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔
چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔