پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے وادی تیراہ کے علاقہ میدان ملک دین خیل سے نقل مکانی کرنے والوں کیلئے رجسٹریشن کا عمل گزشتہ 3 روز سے جاری ہے اور شیڈول کے تحت 10 جنوری سے باقاعدہ طور پر نقل مکانی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے پائیندی چینہ میں متاثرین کیلئے خصوصی رجسٹریشن سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں گزشتہ 3 روز سے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔اب تک مجموعی طور پر 2500 سے زائد خاندانوں کو رجسٹر کیا گیا جن میں 176 خاندانوں کو نادرا سمیت دیگر محکموں سے کلئیرنس کے بعد ابتدائی طور پر مالی امداد ڈھائی لاکھ روپے فی خاندان فراہم کردی گئی ہے۔دیگر رجسٹرڈ خاندانوں کو  بھی ایڈوانس مالی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

روس کا گزشتہ شب یوکرین پر اوریشنک میزائلوں سے بڑا حملہ، کیف میں کئی گھنٹوں تک زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں

انتظامیہ کے مطابق شیڈول کے تحت 10 جنوری سے باقاعدہ طور پر نقل مکانی کا عمل شروع کیا جائے گا جو 25 جنوری تک جاری رہے گا۔ نقل مکانی کرنے والے ہر خاندان کو ڈھائی لاکھ روپے ایڈوانس جبکہ ہر خاندان کو ماہانہ 50 ہزار روپے امدادی رقم دی جائے گی جس پر متاثرین اپنی مرضی کی رہائش اختیار کرسکیں گے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آئندہ دو ماہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا، آپریشن کے بعد متاثرین کی واپسی اور بحالی کا عمل 5 اپریل سے شروع کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق وادی تیراہ کے علاقے میدان کی مجموعی آبادی ایک لاکھ 30 ہزار افراد پر مشتمل ہے۔ آپریشن کے دوران مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ 30 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر تباہ ہونے والے مکان معاوضہ 10 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف نے جناح گراؤنڈ میں جلسے کیلئے 25 لاکھ کا ڈیپازٹ جمع کرادیا

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: وادی تیراہ نقل مکانی لاکھ روپے جائے گا کا عمل

پڑھیں:

10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان

پنجاب حکومت(Punjab government) کے اپنی چھت محفوظ چھت 2026 پروگرام کے تحت 5 اور 10 لاکھ روپے کے بِلا سود قرض فراہم کیے جا رہے ہیں۔

پنجاب حکومت نے لوگوں کو اپنے موجودہ گھر کی مرمت اور توسیع کے لیے اپنی چھت، محفوظ چھت (میری چھت، محفوظ چھت) اسکیم 2026 کا آغاز کیا ہے جس کے تحت 5 سے 10 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

اس حکومتی منصوبے کے تحت قرض کے دو مختلف کٹیگریز میں دیے جائیں گے۔

وہ شہری جو اپنی موجودہ چھتوں کی مرمت یا گھر کے انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں 5 لاکھ روپے قرض دیا جائے گا جو انہیں 9 سال میں صرف 4،700 روپے ماہانہ قسط کی صورت ادا کرنا ہوگا۔

وہ شہری جو اپنے گھروں کی توسیع (دوسری منزل) کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں، انہیں 10 لاکھ روپے بلاسود قرض دیا جائے گا اور اس کی مدت واپسی بھی 9 سال ہے۔ اس قرض کی ماہانہ قسط 9،300 روپے ہوگی۔

مزیدپڑھیں:ریاست مخالف ٹوئٹ کیس: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور فلک جاوید کے جیل ٹرائل کےلیے دائر درخواست خارج

آن لائن اپلائی کرنے کا طریقہ:

دلچسپی رکھنے والے شہری acag.punjab.gov.pk کے ذریعے اپنی چھت، محفوظ چھت لون سکیم کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ پروگرام کے لیے رجسٹر ہونے کے لیے انہیں اپنی اسناد داخل کرنے کی ضرورت ہے۔

درخواست دہندگان ہاتھ سے لکھی درخواست بھی جمع کرا سکتے ہیں۔

وہ لوگ کمپیوٹر استعمال نہیں کر سکتے وہ اپنی قرض کی درخواستیں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے دفاتر میں جمع کرائیں۔

متعلقہ مضامین

  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ جانیے
  • 10 لاکھ تک بِلا سود قرضہ کیسے حاصل کریں؟ درخواست دینے کا طریقہ انتہائی آسان
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم