City 42:
2026-07-24@09:16:43 GMT

تحریک انصاف کی بڑی کامیابی،جلسہ کی اجازت مل گئی،ڈپازٹ جمع

اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT

( سٹی 42) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی کراچی آمد پر جلسہ کیاجائے گا،سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کراچی  میں جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے،پی ٹی آئی نےمزارِقائدمینجمنٹ بورڈکو 25لاکھ روپےسیکورٹی ڈپازٹ جمع کرادیا۔

 لاہور میں 20 سال بعد بسنت، شہر کو تین زونز میں تقسیم کر کے سکیورٹی انتظامات  سخت

 تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر نے دو روز قبل ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی سے 11 جنوری کو جلسہ کی اجازت طلب کی  تھی، تحریک انصاف نے مزار قائد سے متصل باغ جناح میں عوامی جلسے کی اجازت طلب کی ہے۔عوامی جلسے کی اجازت 11جنوری بروز اتوار کے لئے طلب کی گئی ہے۔پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ کراچی جلسہ پرامن ہوگا اور ضابطۂ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

پنجاب کے اسکولز 12 جنوری سے کھلیں گے، وزیر تعلیم نے افواہوں کی تردید کر دی

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کوجناح گراٶنڈمیں جلسہ کرنےکی اجازت قانون کےمطابق  دی گئی ہے۔ حکومت کا مزید کہنا ہے کہ کراچی  میں جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے،

دوسری جانب پی ٹی آئی نےمزارِقائدمینجمنٹ بورڈکو 25لاکھ روپےسیکورٹی ڈپازٹ جمع کرادیا،سیکورٹی ڈپازٹ کی رقم پےآرڈرکی صورت میں جمع کرائی گئی ہے ۔ تحریک انصاف اتوارکومزارِقائدپرپی ٹی آئی جلسہ کرےگی۔

 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان

وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی نے کراچی والوں کے لئے پیغام جاری کیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کراچی میں تمام لوگوں کو جلسے کی دعوت دیتے ہیں ،انشاء اللہ تعالی اتوار کے دن جو ہمارا جلسہ ہے،جناح گروانڈ میں اتوار کی شام ساڑھے چار بجے پہنچیں ، اس گرونڈ میں بھرپور جلسہ کریں گے۔

’بشریٰ بی بی، یاسمین راشد سمیت 70 سال عمر کے تمام سیاسی قیدی رہا کیے جائیں‘

باغِ جناح گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت کے لیے مزارِ قائد مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے طلب کی گئی 25 لاکھ روپے کی رقم پے آرڈر کی صورت میں جمع کرا دی گئی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی 42 ڈپازٹ جمع تحریک انصاف ڈپازٹ جمع تحریک انصاف ہے کہ کراچی پی ٹی آئی کی اجازت جلسے کی گئی ہے طلب کی

پڑھیں:

آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے

ویب ڈیسک :آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات میں دو روز باقی رہ گئے ہیں، جس کے باعث سیاسی سرگرمیاں اور انتخابی مہم اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف آج میرپور کے قائداعظم سٹیڈیم میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں میاں نواز شریف کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی دیگر مرکزی و مقامی قیادت بھی شریک ہوگی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، جہاں سٹیج کی تیاری سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے میں کارکنوں اور حامیوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے، جبکہ جلسے کے لیے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ آزادکشمیر ڈویژن میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے، جس کے پیش نظر مختلف سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم تیز کیے ہوئے ہیں۔
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • آزاد کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز، نواز شریف آج میرپور میں جلسے سے خطاب کریں گے
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ