لاہور، 2ملزمان کا ہال روڈ مارکیٹ میں مبینہ طور پر 15کروڑوں کا فراڈ
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) اچھرہ جیولری مارکیٹ کے بعد ہال روڈ مارکیٹ میں بھی مبینہ طور پر کروڑوں کا فراڈ سامنے آگیا، دو ملزمان درجن سے زائد دکانداروں اور خریداروں سے 15 کروڑ کا فراڈ کر کے فرار ہوگئے ، متاثرہ دکانداروں نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں گزشتہ روز درخواستیں دیں مگر تاحال مقدمات درج نہ ہوسکے ۔
پولیس کا کہناہے کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں کی تحقیقات جاری ہیں، دکانداروں کا دعویٰ ہے کہ فراڈ کی کل مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد ہے، ملزمان نے سولر پینل کے سامان اور ایڈوانس رقم کی مدمیں فراڈ کیا، ملزمان صغیر احمد اور صدام نے چندماہ قبل ہال روڈ پر سولر پینلز کی دوکان کھولی تھی، ملزمان 2 روز قبل دوکان بند کر فرار ہو گئے۔
متاثرہ دکانداروں کاکہناہے کہ ملزمان اس دوران دیگر دکانداروں سے لین دین کرتے رہے، عمیریوسف،معظم وڑائچ،دانیال شیخ سمیت دیگردکانداروں کیساتھ فراڈ ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثارِ قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں، ملنے والی اشیاء کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ برآمد ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے، تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے برآمد اشیاء کی مکمل دستاویزات اور ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔
پاکستان اور فرانس کے درمیان آثار قدیمہ کے میدان میں تعاون ایک نئے سنگِ میل کی جانب بڑھ رہا ہے۔ سائنسی تعاون کے اتاشی نے کراچی میں انڈس بیسن (MAFBI) میں فرانسیسی مشن کے سربراہ ڈاکٹر اورور ڈیڈیئر سے ملاقات کی اور سندھ میں 2025 کے مشترکہ فیلڈ ورک سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیاء کو محفوظ کر لیا گیا ہے، کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا ہے کہ لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیاء کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا، تاریخی نوعیت کی دریافت پر مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔