امریکا: امیگریشن ٹیم کی جارحیت جاری‘ فائرنگ سے 2افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ حکام کی جانب سے فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس میں خاتون اور مرد کو گولی مار کر زخمی کردیاگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ میں آئس حکام نے خاتون اور مرد کو گولی مار دی جس کے بعد دونوں افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا۔محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کا دعویٰ ہے کہ بارڈر پیٹرول اہلکار گاڑی کی تلاشی لے رہے تھے، اس دوران ملزمان نے گاڑی کو بطور ہتھیار استعمال کیا اور ایجنٹس کو گاڑی سے کچلنے کی کوشش کی۔ محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق اہلکار نے اپنے دفاع میں دونوں افراد پر فائرنگ کی۔یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ اہلکار نے منی سوٹا میں چھاپے کے دوران خاتون کو سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا۔دوسری جانب منی سوٹا میں قتل کی جانے والی خاتون کے حق میں مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے منیاپولس، نیویارک اور لاس اینجلس سمیت مختلف شہروں میں مظاہرے کیے، کشیدہ صورتحال میں ہوم لینڈ سیکورٹی نے مزید اہلکار منیاپولس بھیج دیے۔ اس حوالے سے نائب صدر جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ برین واش خاتون اپنے ہی ہاتھوں پیدا سانحہ کا شکار ہوئی، آئس ایجنٹ جوناتھن راس کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جوناتھن راس غیرقانونی امیگرینٹ کو جون میں گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران زخمی ہوا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔