پنجاب میں اسٹیج ڈراموں کی سخت نگرانی، 106 پنجابی گانوں پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
پنجاب میں اسٹیج ڈراموں کے مواد کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے، جس کے تحت تھیٹر میں پیش کیے جانے والے 106 پنجابی گانوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل اور محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے مطابق یہ اقدام اسٹیج ڈراموں کو معیاری تفریح بنانے اور فیملی تھیٹر کے فروغ کے لیے کیا گیا ہے۔ محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ جن گانوں پر پابندی لگائی گئی ہے، ان کی مکمل فہرست لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام تھیٹرز کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اسٹیج مانیٹرنگ ٹیموں کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ان گانوں کو کسی بھی صورت اسٹیج ڈراموں میں شامل یا سنسر شدہ شکل میں بھی پیش نہ کیا جائے۔ سرکاری مؤقف کے مطابق اس فیصلے کا بنیادی مقصد تھیٹر کے ماحول کو مہذب بنانا اور ناظرین کو فیملی نوعیت کی معیاری تفریح فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے اسٹیج ڈراموں کے معیار میں بہتری آئے گی اور تھیٹر انڈسٹری کو مثبت سمت میں لے جانے میں مدد ملے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسٹیج ڈراموں گئی ہے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔