صوبے میں اب تک 13 ہزار سے زائد منصوبے شروع کیے گئے ہیں: شرجیل انعام میمن
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
— فائل فوٹو
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک 13 ہزار سے زائد منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔
ایک بیان میں وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مختلف شعبوں میں 9 ہزار 193 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 367 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اور 76 ارب روپے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت رکھے ہیں۔ ان سے صحت، تعلیم، زراعت، سڑکیں، آبپاشی اور سماجی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
باقی صوبوں میں جو جعلی مینڈیٹ کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں ان کو کہوں گا کہ عوامی مینڈیٹ کی قدر کریں، چور دروازوں سے حکومتوں میں نہ بیٹھیں: سہیل آفریدی
انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت کے ترقیاتی وژن کا مقصد صرف منصوبوں کا آغاز نہیں ہے بلکہ بر وقت تکمیل، معیار کی سخت پاسداری کو بھی یقینی بنانا ہے۔
پی پی پی رہنما نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل ترقیاتی وژن کا لازمی جز ہے۔ کراچی کے ہر ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہریوں کی زندگی بہتر بنانا اور شہر کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں سڑکوں، پارکوں، نکاسی، سیوریج اور اسٹریٹ لائٹنگ کے اپ گریڈیشن کام مکمل کیا ہے۔ کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ سے مکمل منصوبوں سے شہری معیار زندگی میں بہتری آئی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر شہری ماسٹر پلانز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔