Islam Times:
2026-07-24@06:34:03 GMT

شیطان کے گھر

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

شیطان کے گھر

اسلام ٹائمز: یہ ابلیس اکیلا نہیں ہے بلکہ صاحبِ اولاد ہے۔ اس کی اولاد دنیا کے ہر گوش و کنار تک پھیلی ہوئی ہے جو اپنے جد امجد کی دی ہوئی ہدایات پر صدق دل سے عمل پیرا ہے۔ شیطان کے ایسے روحانی فرزندوں کی پاکستان میں بھی کمی نہیں ہے جو اس ملکِ پاک کو ناپاک کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ آج کل ان کی شیطنت کا نشانہ اسلامی جمہوری ایران اور اس کی قیادت ہے۔ یہ اپنے میڈیا ہاوسز، شیطانی گھروں یا کمین گاہوں سے ایران اور اس کی قیادت کو اپنے زہر میں بجھے تیروں سے مسلسل نشانے بنا رہے ہیں۔ تحریر: پروفیسر تنویر حیدر نقوی

یوں تو کہا جاتا ہے کہ خالی دماغ شیطان کا گھر ہوتا ہے لیکن شیطان اپنی واردات کی طرح کبھی اتنا باریک ہو جاتا ہے کہ وہ ایک بھرے دماغ میں بھی کہیں نہ کہیں اپنا مقام بنا لیتا ہے۔ ان بھرے گھروں میں بعض ”میڈیا ہاوسز“ بھی ایسے گھر ہیں جہاں شیطان نظر آئے بغیر قیام پذیر ہے۔ جب میڈیا زیادہ ایڈوانس نہیں تھا تو اس دور میں ہر محلے میں ایک ”پھاپا کٹن“ ہوا کرتی تھی جو شیطانی کام کرتی تھی۔ اس کا کام لگائی بجھائی ہوتا تھا۔ آج کا ایڈوانس میڈیا اسی پھاپن کٹن کا کام کرتا ہے۔ البتہ اس کا دائرہ کار وسیع ہوچکا ہے۔ اب اس کا دائرہ اثر افق تا بہ افق پھیلا ہوا ہے۔ یہ میڈیا اگر شیطان کے اثرات سے خالی ہو تو پیغمبرانہ کام کرتا ہے۔ بہرحال شیطان اپنی حاصل شدہ مہلت سے فائدہ اٹھا کر میڈیا کو اپنے مفادات کے لیے خوب استعمال کر رہا ہے۔ ”آرٹیفشل ٹیکنالوجی“ نے اس کے کام کو مزید آسان کر دیا ہے، جس سے  ”آبسٹریکٹ آرٹ“ اپنی ترقی یافتہ اور جدید شکل میں منظر عام پر آیا ہے۔

آج جب ہم اپنے اکثر ”میڈیا ہاوسز“ کو دیکھتے ہیں تو وہ ہمیں یہ شیطان کے ہی گھر لگتے ہیں۔ لمحہء موجود میں ہمارے اکثر میڈیا ہاوسز بین الاقوامی شہرت پانے اور ترقی کی نئی منازل طے کرنے کے لیے ”شیطان بزرگ“ یا بڑے شیطان کے گھر بنے ہوئے ہیں۔ شیطانِ بزرگ کون ہے؟ اسے جاننے کے لیے اور اسے سمجھنے کے لیے بس اتنا جاننا ہی کافی ہے کہ آج کی دنیا میں اس کا پرچم سب سے زیادہ آگ سے جلایا اور پاوں سے روندا جاتا ہے۔ یقیناً وہ امریکہ اور اس کے سربراہ سے زیادہ بزرگ کون ہو سکتا ہے؟ ابلیس نام کے شیطان نے آدم علیہ السلام کے زمانے سے ہی کہ دیا تھا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرے گا، لیکن ایسے لوگوں کو، جن کے اندر پہلے ہی سے اس کی صفات بدرجہ اتم موجود ہوں گی۔ آج کا شیطان بزرگ بھی اسی جونیئر شیطان کی سنت پر عمل پیرا ہے۔

یہ ابلیس اکیلا نہیں ہے بلکہ صاحبِ اولاد ہے۔ اس کی اولاد دنیا کے ہر گوش و کنار تک پھیلی ہوئی ہے جو اپنے جد امجد کی دی ہوئی ہدایات پر صدق دل سے عمل پیرا ہے۔ شیطان کے ایسے روحانی فرزندوں کی پاکستان میں بھی کمی نہیں ہے جو اس ملکِ پاک کو ناپاک کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ آج کل ان کی شیطنت کا نشانہ اسلامی جمہوری ایران اور اس کی قیادت ہے۔ یہ اپنے میڈیا ہاوسز، شیطانی گھروں یا کمین گاہوں سے ایران اور اس کی قیادت کو اپنے زہر میں بجھے تیروں سے مسلسل نشانے بنا رہے ہیں۔ لیکن جس طرح ذاتِ پروردگار نے ابلیس کو یہ باور کرا دیا تھا کہ اس کی مکاریوں کا اثر اس کے خاص بندوں پر نہیں گا اسی طرح آج بھی جو لوگ شیطان بزرگ کے حلقہء اثر سے باہر ہیں، وہ اس کے دام فریب میں کبھی بھی نہیں آئیں گے۔

آج جو افراد ایران اور اس کی قیادت کے خلاف بے سر و پا پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، وہ حقیقت میں راندہءدرگاہِ خدا وندی ہیں۔ ایسے دروغ گو میڈیا پرسنز کی پھیلائی ہوئی فیک تصویروں کی بجائے اگر کوئی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ رہبر معظم، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی محض دو نمازوں کا منظر ہی دیکھ لے تو پھر وہ ان صحافیوں کی ان رپورٹس پر ہزار لعنت بھیجے گا جن میں کہا گیا ہے کہ امام خامنہ ای (نقل کفر، کفر نہ باشد) امریکہ کے ڈر سے فرار کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ان دو نمازوں میں سے ایک ”مارچ 1985“ کی وہ نماز جمعہ تھی جس میں دورانِ نماز دھماکہ کیا گیا تھا لیکن رہبر معظم نے اپنا خطبہ جاری رکھا اور دوسری وہ نماز جمعہ تھی جس کی امامت آپ نے اسرائیل اور ایران کے مابین گزشتہ جنگ میں کی۔ اس حالت میں جب کہ وہ تمام اہل کفر کے براہ راست نشانے پر تھے۔
ہر خبر کو نظرِ  اہلِ خبر سے دیکھو
جو افق پر ہو وہ رہبر کی نظر سے دیکھو

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ایران اور اس کی قیادت میڈیا ہاوسز شیطان کے نہیں ہے رہے ہیں کے لیے

پڑھیں:

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج اپنے معاملے میں بہتری لانے کےلئے کچھ فیصلے تو کرنے ہوںگے اور کوشش کرنی ہے کہ اب جو بھی فیصلہ ہو اس پر قائم رہیں کسی طرح بھی اب واپسی نہ کریں تو بہتر ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ ایک بڑی اچھی تبدیلی کی زد میں ہیں اور لوگ اسی کوشش میں رہتے ہیں مگر آپکے نصیب میںجو ایسا ہو رہا ہے اب پوری ایمانداری سے اسے حاصل کر لیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
صورتحال آج آپ کے حق میں جا رہی ہے اس لئے بسم اللہ کر کے قدم اٹھائیں قسمت بھرپور ساتھ دے گی جو لوگ عرصہ دراز سے تبدیلی کے خواہشمند تھے وہ تیاری شروع کر لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کا دن آپ کی مالی مدد کرے گا انشاءاللہ اور کافی دِنوں سے جو تکلیف تنگ کر رہی تھی اس سے نجات حاصل ہو گی، مگر کچھ اپنے اب ساتھ بھی چھوڑتے دکھائی دیتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اپنے مزاج کو بدلیں اور سنجیدہ ہو جائیں اس موبائل نے آپ کو کچھ نہیں دیا ماسوائے وقت برباد کرنے کے۔آج جو سامنے آ رہا ہے اس پر اچھی طرح غور و فکر کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بار پھر ماضی کی ایک غلطی سامنے آنے کا اندیشہ ہے اور جن لوگوں سے پہلے بھی دھوکا کھایا تھا وہ دوبارہ کر سکتے ہیں اس لئے آج وہ قریب بھی آئیں تو ان کو دور ہی رکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جن مسائل کا سامنا ہے اُن کے ٹھیک ہونے میں ابھی وقت درکار ہے مگر تھوڑی سی بہتری آج صبح ہی مل جائےگی اور آپ کو اپنے کاموں میں قدرے آسانیاں محسوس ہونگی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک ٹینشن ختم ہوتی نہیں ہے کہ دوسری سر پر سوار ہو جاتی ہے،بری طرح جکڑن کا شکار لگتے ہیں آپ کو چاہئے کہ اپنا صدقہ دیں اور سات یوم لگاتار اپنی نظر بھی اتاریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنے دلی معاملات پر قابو رکھیں اور توبہ کر کے واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ آپ کے لئے صورتحال بڑی خراب ہو سکتی ہے یہ وارننگ ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
دوسروں کی زندگی میں مداخلت نہ کریں اور نا ہی خود کسی کی زندگی میں مداخلت کریں اس طرح آپ نقصان سے بچ جائینگے آج کل ویسے ہی مخالفین بہت خلاف ہو رہے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
مالی حالات کچھ تو بہتری کی طرف جا رہے ہیں مگر آپ کو ابھی بھی اچھے برے کی تمیز نہیں ہے غلط فیصلے کر رہے ہیں جو خود پر ظلم ہے آج کا دن صرف اپنی عقل استعمال کرنےکا ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے آپکو اپنے مسئلے کا حل مل سکتا ہے اور وہ کام بھی ممکن ہو گا جس سے آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج آپ کی صحت میں بھی بہتری آ رہی ہے بندش ٹوٹ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران