پشاور، چڑیا گھر میں خوشیوں کی آمد، ننھے بنگال ٹائیگرز توجہ کا مرکز
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
پشاور:
چڑیا گھر میں دو ننھے بنگال ٹائیگرز کی آمد نے رونقیں دوبالا کر دی ہیں اور دونوں ننھے بنگال ٹائیگرز سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، انتظامیہ کے مطابق دونوں ننھے ٹائیگرز کو ابتدائی دنوں میں خصوصی انٹینسیو کیئر میں رکھا گیا تاہم اب مکمل صحت یاب ہیں اور اب انہیں عام انکلوژر میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
چڑیا گھر کی انتظامیہ نے بتایا کہ ننھے بنگال ٹائیگرز اب سیاحوں کے لیے نمائش کے لیے پیش کر دیے گئے ہیں، جہاں بڑی تعداد میں آنے والے شہری اور بچے خاص طور پر ان کی معصوم حرکات دیکھ کر خوشی کا اظہار کر رہے ہی اور ٹائیگرز کے بچوں نے دیکھتے ہی دیکھتے سیاحوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔
وائلڈ لائف حکام کے مطابق بنگال ٹائیگرز کا شمار دنیا کی طاقت ور اور خوبصورت جنگلی بلیوں میں ہوتا ہے، جو عموماً گھنے جنگلات، سرسبز میدانوں اور پانی کے قریب علاقوں میں رہنا پسند کرتا ہے، یہ جانور گرم اور مرطوب ماحول میں بہتر طور پر نشوونما پاتا ہے اور تیراکی میں بھی مہارت رکھتا ہے۔
بنگال ٹائیگر فطری طور پر تنہا رہنے والا جانور ہے اور اپنی حدود کا خاص خیال رکھتا ہے۔
چڑیا گھر انتظامیہ نے بتایا کہ ننھے ٹائیگرز کی بہتر دیکھ بھال، خوراک اور قدرتی ماحول سے قریب تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وہ صحت مند ماحول میں پروان چڑھ سکیں۔
شہریوں نے چڑیا گھر انتظامیہ کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نہ صرف تفریح بلکہ جنگلی حیات سے متعلق آگاہی میں بھی اضافہ ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چڑیا گھر
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.