data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سردیوں کے موسم میں گلی کوچوں میں بھنی ہوئی مونگ پھلی کی خوشبو ہر کسی کو اپنی طرف کھینچتی ہے، لیکن اکثر افراد اسے کھانے سے پہلے سرخ چھلکے کو نکال کر پھینک دیتے ہیں، یہ سمجھ کر کہ چھلکا معدے کے لیے نقصان دہ ہے، یہ تصور بالکل غلط ہے، کیونکہ مونگ پھلی کا سب سے قیمتی اور غذائیت سے بھرپور حصہ یہی سرخ جھلی یا چھلکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مونگ پھلی کے سرخ چھلکے میں قدرتی فائبر، طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس، وٹامن ای، وٹامن بی 6، پولی فینولز اور فلیوونائڈز جیسے اہم غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، یہ اجزا جسم کو فری ریڈیکلز سے محفوظ رکھتے ہیں، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتے ہیں اور بڑھتی عمر کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مونگ پھلی کو اس کے قدرتی سرخ چھلکے سمیت کھانا زیادہ فائدہ مند ہے۔ یہ چھلکا خلیوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے، دل کی صحت بہتر بناتا ہے، جسمانی توانائی بڑھاتا ہے اور نظامِ ہاضمہ کو درست رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

فائبر کی موجودگی قبض جیسے مسائل سے بچاؤ کرتی ہے، جبکہ شوگر کی سطح کو بھی متوازن رکھنے میں کردار ادا کرتی ہے، جس سے ذیابیطس کے مریض بھی محدود مقدار میں اسے استعمال کر سکتے ہیں۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مونگ پھلی کا حد سے زیادہ استعمال گیس، بدہضمی یا اپھارے کا سبب بن سکتا ہے، اس لیے اسے ہمیشہ مناسب مقدار میں ہی کھانا چاہیے، مونگ پھلی سے شدید الرجی رکھنے والے افراد یا معدے کے حساس مسائل والے افراد کو ڈاکٹر سے مشورہ کیے بغیر اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں مونگ پھلی نہ صرف مزیدار بلکہ توانائی بخش اسنیک بھی ہے، بشرطیکہ اسے سرخ چھلکے سمیت صحیح طریقے سے کھایا جائے۔ اگلی بار جب آپ بھنی ہوئی مونگ پھلی کا لطف اٹھائیں تو اس کا چھلکا ضائع نہ کریں، کیونکہ اصل غذائیت اور فائدہ اسی میں پوشیدہ ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت یا اے آئی پر مبنی چیٹ بوٹس کے خلاف ایک نئے قسم کے سائبر حملے سامنے آئے ہیں جن کے ذریعے ہیکرز سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر کی اہم شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہونے کا انکشاف، میٹا نے سب بتادیا

ماہرین کے مطابق جدید بڑی زبان کے ماڈلز(ایل ایل ایمز) جن میں میٹا اے آئی سمیت دیگر اے آئی چیٹ بوٹس شامل ہیں کو ایک تکنیک پرومپٹ انجیکشن‘ کے ذریعے دھوکا دیا جا سکتا ہے۔ اس طریقے میں حملہ آور چیٹ بوٹس کے حفاظتی نظام کو بائی پاس کرتے ہوئے انہیں ایسے احکامات پر عمل کرنے پر آمادہ کرتے ہیں جو عام حالات میں ممکن نہیں ہوتے۔

سائبر سیکیورٹی ماہر بروس شنائر کے مطابق ہیکرز اس مقصد کے لیے ’پرولیج ایسکلیشن‘ نامی حکمت عملی استعمال کرتے ہیں جس کے تحت اے آئی ماڈل کو ایسی فرضی شخصیت اختیار کرنے پر قائل کیا جاتا ہے جو حفاظتی قواعد کو نظر انداز کر دے یوں چیٹ بوٹ کی محدود صلاحیتیں وسیع ہو جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حملہ آور یہ خفیہ ہدایات بظاہر بے ضرر مواد، جیسے ای میلز، ویب سائٹس یا آن لائن پیغامات میں شامل کرتے ہیں۔ اگر چیٹ بوٹ ان ہدایات کو قبول کر لے تو ہیکرز کو صارف کے منسلک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل سروسز تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیے: اوپن اے آئی نے ’سورا‘ ایپ لانچنگ کے چند ماہ بعد ہی اچانک کیوں بند کردی؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک بار چیٹ بوٹ کے متاثر ہونے کے بعد اسے ذاتی معلومات چرانے، حساس ڈیٹا باہر منتقل کرنے یا صارف کے اکاؤنٹس تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ خطرہ اس وقت مزید بڑھ جاتا ہے جب صارفین اے آئی ٹولز کو اپنی ای میل، کیلنڈر یا دیگر ذاتی سروسز تک رسائی دے دیتے ہیں کیونکہ اس سے حملہ آوروں کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’کوئی پڑھے نہ پڑھے اے آئی تو پڑھے گی‘: قدیم زمانوں کے محبت نامے، خفیہ تحریریں آشکار

ماہرین کے مطابق ہیکرز کا حتمی مقصد مالی فراڈ، شناختی معلومات کی چوری اور دیگر نقصان دہ سرگرمیوں کو انجام دینا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کی اپنی استدلالی صلاحیتیں بھی صارفین کے خلاف استعمال کی جا سکتی ہیں جس سے روایتی سائبر سیکیورٹی اقدامات کو مؤثر بنانا مزید مشکل ہو جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اے آئی مصنوعی ذہانت ہیکنگ

متعلقہ مضامین

  • کیا آپ بھی رات دیر تک جاگتے ہیں؟ ماہرین نے سنگین خطرات سے خبردار کردیا
  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • میٹا اے آئی سمیت چیٹ بوٹس کے ذریعے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ، ماہرین کی وارننگ
  • ماہرین فلکیات نے مقناطیسی میدان رکھنے والے سیاروں کا سراغ لگا لیا