حکومت سندھ کا مختلف محکموں میں کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
ترجمان اینٹی کرپشن کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء کے دوران 9 ہزار 423 کیسز کی تصدیق موصول ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر 18 ہزار 288 کیسز زیرِ تصدیق اور 6 ہزار 835 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے صوبے بھر میں مختلف بڑے محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن کی شکایات پر سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں وزیر اینٹی کرپشن سندھ سردار محمد بخش مہر کی صدارت کراچی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ اینٹی کرپشن کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور مختلف محکموں کے خلاف موصول ہونے والی کرپشن شکایات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ شکایات پر سخت اور فوری کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ یکم جنوری تا 31 دسمبر 2025ء کے دوران اینٹی کرپشن کی کمیٹی ون، ٹو اور تھری کے مجموعی طور پر 28 اجلاس منعقد ہوئے، جن میں 536 کیسز اور 328 اوپن انکوائریز شامل تھیں۔
ان اجلاسوں کے دوران 23 ری انکوائریز، 15 کیسز بند، 103 کیسز متعلقہ محکموں کو ارسال، 43 کیسز ڈیفر اور 24 ایف آئی آرز کی منظوری دی گئی۔ ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز علی ابڑو نے بتایا کہ سندھ بھر میں 22 مختلف محکموں کے خلاف مجموعی طور پر 13 ہزار 603 کرپشن کی شکایات موصول ہوئیں۔ ان میں ایس بی سی اے کے خلاف 1022، کے ڈی اے 408، بلدیات 1623، ریونیو 2598، تعلیم 841، پولیس 1211، ورکس اینڈ سروسز 736، صحت 595، پبلک ہیلتھ 344، فوڈ ڈپارٹمنٹ 255، فاریسٹ 216 اور محکمہ آبپاشی کے خلاف 619 شکایات شامل ہیں۔
ترجمان اینٹی کرپشن کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2025ء کے دوران 9 ہزار 423 کیسز کی تصدیق موصول ہوئی، جبکہ مجموعی طور پر 18 ہزار 288 کیسز زیرِ تصدیق اور 6 ہزار 835 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شکایات کے ازالے کی شرح سال 2023ء میں 11 فیصد، 2024ء میں 24 فیصد جبکہ 2025ء میں 37.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اینٹی کرپشن شکایات پر کے دوران کرپشن کی کے خلاف
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔