Al Qamar Online:
2026-07-24@07:18:29 GMT

معروف ہالی ووڈ اداکار گرفتار، جیل بھیج دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT

ہالی ووڈ فلم ’ہائی اسکول میوزیکل 3‘ میں اپنے کردار سے شہرت پانے والے اداکار میٹ پروکوپ ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ اداکار کو ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس وقت بغیر ضمانت جیل میں ہیں۔
 

ہالی ووڈ اداکار پر بچوں کی فحش ویڈیوز رکھنے کے الزام سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکار میٹ پروکوپ کو کرسمس کی شام ٹیکساس کے وکٹوریہ کاؤنٹی میں حراست میں لیا گیا۔

مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تصدیق کی ہے کہ وہ بدستور کاؤنٹی جیل میں موجود ہیں اور ان پر گرفتاری کے دوران مزاحمت کرنے کا الزام بھی عائد ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کی یہ گرفتاری مبینہ طور پر ایک سابقہ کیس سے جڑی ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی کا نتیجہ ہے۔

یہ ضمانتی شرائط مئی 2024 میں ہونے والی ایک گرفتاری سے متعلق تھیں، جس میں میٹ پروکوپ پر سنگین حملے اور گرفتاری کے دوران مزاحمت کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ ضمانتی شرائط وہ قواعد ہوتے ہیں جو عدالت کی جانب سے ضمانت پر رہائی کے بعد ملزم پر عائد کیے جاتے ہیں، اور ان کی خلاف ورزی دوبارہ گرفتاری کا سبب بن سکتی ہے۔

سابق ڈزنی چینل اداکار کی جانب سے مبینہ طور پر ضمانتی شرائط کی خلاف ورزی کی تفصیلات تاحال عوامی طور پر سامنے نہیں آئیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ضمانتی شرائط

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ سپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا کہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزموں نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔ 13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بنک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزم بنک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ انتظامیہ نے 60 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کر دیئے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل کا نیتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ، آئی سی سی میں مقدمہ چلانے پر زور
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • یو اے ای ویزا آن ارائیول کی نئی شرائط اور فیس جاری