کرپشن کی شکایت، نیب نے میئر کراچی سے 5 سالوں کے ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
قومی احتساب بیورو (نیب) نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے پانچ سالوں کے ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔
نیب نے خط لکھ کر میئر سے کہا کہ کے ایم سی کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس میں کرپشن کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ تفتیش کے لیے 2020 سے 2025 تک مکمل کیے گئے اور نامکمل پروجیکٹس کی تفصیلات 15 جنوری سے پہلے فراہم کی جائیں۔
دوسری جانب سندھ کے 22 محکموں کے خلاف کرپشن کی 13 ہزار 603 شکایات پر صوبائی حکومت نے فوری کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
سب سے زیادہ شکایات ریونیو، بلدیات، پولیس اور تعلیم کے محکموں کے خلاف سامنے آئی ہیں۔
اینٹی کرپشن کے وزیر سردار محمد بخش مہر نے ہدایت کی کہ افسران کے خلاف کرپشن کی شکایات پر فوری اور شفاف کارروائی کی جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرپشن کی
پڑھیں:
ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے، وزیر صحت
کراچی:صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے کہا ہے کہ ایچ آئی وی کے خلاف حکومت سندھ موثر اقدامات کر رہی ہے۔
جناح اسپتال کراچی میں چوتھی انٹرنیشنل فیملی پلاننگ سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی کی بروقت تشخیص کیلئےاسکریننگ کا عمل مزید تیز کردیا گیا ہے، زیادہ سے زیادہ اسکریننگ سے ایچ آئی وی پر جلد قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے حکومت سندھ بھرپور کوششیں کر رہی ہے، ہمیں معلوم ہے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے، صحت کے شعبے میں حال ہی میں نئی بھرتیاں کی گئی ہیں، مزید بھرتیوں کی طرف بھی بڑھ رہے ہیں، اسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے مزید بھرتیوں سے مدد ملے گی۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ اسپتالوں میں میڈیا کی موجودگی کی اجازت نہیں ہوتی، میڈیا سے بات کرنے کے خواہشمند ڈاکٹر اور دیگر افراد اسپتال سے باہر آکر موقف دیں، تمام ڈاکٹرز کو میڈیا سے بات کرنے اور اپنا مؤقف دینے کی اجازت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا اسپتال میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرے، میڈیا کی نشاندہی سے ہی ہمیں مدد ملتی ہے، جناح اسپتال میں ڈاکٹر خالد شیر کو کہہ دیا ہے اب سے وہ میڈیا کو موقف دیں گے۔