کراچی کے پسماندہ علاقوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
اسکرین گریب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر قائد کے پسماندہ اور نظر انداز علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے۔
اورنگی ٹاون میں سڑک بحالی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ باب خیبر سے اونگی سیکٹر 4 سڑک کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ اہم اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ نکاسی آب کے مسائل کے حل کے لیے ڈرین سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے، کراچی میں انفرااسٹرکچر کی بہتری اور بحالی عالمی معیار کے مطابق کی جا رہی ہیں۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ ضلع غربی میں ترقیاتی منصوبوں کے آغاز سے شہریوں کو سفری سہولت ملے گی، شہر کے ہر علاقے میں بلا امتیاز ترقیاتی کام یقینی بنائیں گے۔ ضلع غربی میں سڑکوں اور گلیوں کی بحالی سے عوام کا معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ شہری ترقی کے لیے جدید، پائیدار اور معیاری انفرا اسٹرکچر ناگزیر ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی عوامی فلاح کے منصوبے بلا تفریق اور تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں سڑکوں کی بحالی سے عوام کو ریلیف ملے گا، کچی آبادیوں کو مستقل بنیادوں پر ترقی کے قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کے ہر ٹاؤن میں ترقیاتی کام یکساں رفتار اور شفاف انداز میں جاری ہیں، کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی دن رات متحرک ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
سٹی 42: میرپور میں انٹرنیٹ کی بحالی جلد متوقع، بلاول بھٹو زرداری نے سوشل میڈیا پر بیان دیا ۔
بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا آزاد کشمیر پیپلز پارٹی کی کوششوں اور آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی بروقت مداخلت پر شکر گزار ہوں،اطلاعات ہیں کہ میرپور میں جلد انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطے بحال کر دیے جائیں گے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
امید ہے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ بحالی کی درخواستیں جلد منظور کر لی جائیں گی، امید ہے آزاد کشمیر کے عوام کو جلد مکمل مواصلاتی سہولیات میسر آئیں گی۔