Jasarat News:
2026-07-24@11:35:06 GMT

میگاکرپشن: میئرکراچی سے5 برس کی تفصیلات طلب

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس میں میگا کرپشن کے انکشاف پر نیب کراچی نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے گزشتہ 5 سالوں کے ترقیاتی پروجیکٹس کی تفصیلات طلب کرلیں۔ نیب کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا
ہے کہ کے ایم سی کے ڈیولپمنٹ پروجیکٹس میں میگا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 سے 2025 تک مکمل کیے گئے پروجیکٹس یا جن پر کام جاری ہے ان کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ نیب آرڈیننس کی سیکشن 27 کے تحت تفصیلات 15 جنوری سے پہلے نیب کراچی بیورو کو دی جائیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی:

کراچی میں خاتون سے نازیبا حرکت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

خاتون سے نازیبا حرکت کا واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ چشتی نگر شاہد پکوان کے سامنے والی گلی میں پیش آیا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ موٹر سائیکل پر سوار نوجوان گلی سے گزرتے وقت خاتون کو دیکھ کر موٹر سائیکل واپس موڑ لیتا ہے۔

موٹر سائیکل سوار نوجوان چلتی بائیک پر خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے، متاثرہ خاتون فوری گلی سے باہر نکل جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • ایرانی ٹماٹر بھی ریلیف نہ لا سکے، کراچی میں قیمتیں آسمان پر
  • کراچی میں ہواؤں کی رفتار کم ہوگئی، درجہ حرارت بڑھنے کا امکان
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار