مین ہول سے 4لاشیں ملنے کا کیس ،ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت نے مائی کلاچی کے مین ہول سے چار لاشیں ملنے سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم مسرور حسین کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ہے۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں پولیس کی جانب سے مائی کلاچی کے مین ہول سے چار لاشیں ملنے سے متعلق کیس میں گرفتار ملزم مسرور حسین کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیش افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی گئی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے، ملزم بہت شاطر ہے اپنے ساتھیوں کے نام نہیں بتا رہا، ملزم سے مزید تفتیش باقی ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے گرفتار ملزم مسرور حسین کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر مقدمہ کا چالان بھی طلب کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق تین جنوری کو خالی مین ہول سے چار لاشیں برآمد ہوئی تھیں، مقتولین میں انیلا، کشور زہرہ، حسنین اور ذوالقرنین شامل تھے، ملزم کے خلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افسر کی جانب سے تفتیشی افسر مین ہول سے عدالت نے ملزم کے
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔