کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک فلیٹ سے زنجیروں میں جکڑی ہوئی خاتون کو بازیاب کرالیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا تعلق شیریں جناح کالونی سے ہے، جسے عمارت کی تیسری منزل پر واقع ایک کمرے میں زنجیروں سے باندھ کر قید کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بھارت میں جنگل سے زنجیروں میں جکڑی امریکی خاتون برآمد

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے سابق شوہر نے بچوں کے خرچ کے حوالے سے بات کرنے کے بہانے اسے فلیٹ میں بلایا اور پھر زنجیروں سے باندھ کر فرار ہو گیا۔

#karachilady
کراچی ڈیفنس فیز 5 سے زنجیروں میں جکڑی خاتون کو بازیاب کرالیا گیا، پولیس نے رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر گھر کا دروازہ توڑا، خاتون زنجیروں سے بندھی ہوئی ملی، سابق شوہر نے بچوں کا خرچہ دینے کے بہانے گھر بلایا تھا،زنجیروں سے باندھا اور فرار ہوگیا pic.

twitter.com/hKREpolZC6

— Umar Sidique (@umar_938sadeeq) January 10, 2026

متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے 3 بچے ہیں اور شوہر سے علیحدگی کا معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے، جبکہ بچوں کی کفالت سے متعلق معاملہ فریقین نے عدالت سے باہر طے کیا تھا۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر داخلہ کا تاریخی قلعے کا دورہ اور زنجیروں میں جکڑے دروازوں میں دلچسپی

خاتون نے مزید بتایا کہ اس کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی، تاہم شوہر نے ایک ساتھی کی مدد سے اسے قید کیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع پڑوسیوں نے دی، جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ مرکزی ملزم لطیف اور اس کے ساتھی امان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پولیس زنجیر مین جکڑی خاتون سابق شوہر کراچی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پولیس سابق شوہر کراچی سے زنجیروں میں جکڑی سابق شوہر

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا