لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ نعوذ باللہ خدا کے لہجے میں بات کر رہا ہے۔ دنیا میں رائج طاغوتی اور استعماری نظام کو صرف اور صرف نوجوان نسل ہی چیلنج کر سکتی ہے۔ سوشل میڈیا کی طاقت استعمال کرتے ہوئے نوجوان طبقہ ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرے۔ آواز نہیں سنی جاتی تو منظم ہو کر فرسودہ نظام کے خلاف جد وجہد کی جائے۔ پاکستان میں سول، ملٹری افسر شاہی اور وڈیروں کے گٹھ جوڑ کو توڑ کر ملک کو عظیم بنانا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں نوجوانوں کے بڑے اجتماع (Youth Gathering) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دنیا میں رائج موجودہ جمہوری نظام دھوکہ ہے۔ بھارت میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور اقلیتوں پر مظالم عالمی طاقتوں کو نظر نہیں آتے۔ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کی امریکہ و مغرب سرپرستی کررہا ہے۔ ٹرمپ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ وہ جہاں چاہے گا حملہ کرے گا ۔ 20 فیصد سے بھی کم لوگوں نے 80 فیصد انسانیت کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ پاکستان میں انگریز کے وفاداروں کا تسلط قائم ہے۔ ان حالات میں نئی نسل کو متحد ہو کر انسانیت کو ظلم سے آزاد کرانا ہے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن نے زی-کنیکٹ (Gen Z -Connect) پروگرام کا تاریخی اقدام اٹھایا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے نوجوان نسل کو آئی ٹی کی اور فنی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ جلد چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کا آغاز ہو گا، نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کریں گے اور انہیں کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے، نوجوان مایوس نہ ہوں بلکہ جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے اس اشرافیہ کے خلاف جد وجہد کریں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: جماعت اسلامی

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی