صومالی لینڈ میں اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ تشویشناک، اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں کہا کہ صومالی لینڈ صومالیہ کا نا قابل تردید حصہ ہے اور کوئی بھی بیرونی ملک یا طاقت اس حقیقت کو بدلنے کا حق نہیں رکھتی۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا متنازع فیصلہ کیوں کیا؟ٖ
انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے صومالی لینڈ کے دورے کو تشویش ناک قرار دیتے ہوئے صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور سرحدی سالمیت کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار پاکستان صومالی لینڈ صومالیہ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار پاکستان صومالی لینڈ صومالیہ
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔