کراچی میں جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر ہوگا، ہم نے بہت برداشت کیا اب آپ بھی 1 دن صبر کر لیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ سندھ کا آخری دن ہے، سندھ حکومت بدمزگی پیدا نہ کرے۔بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ پیر کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی واپسی ہے، سندھ حکومت آخری دن بدمزگی پیدا نہ کرے، براہ کرم اچھے ماحول کو چلنے دیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ جلسہ مقررہ وقت اور مقام پر قانون کے مطابق جمہوری انداز میں ہوگا، یہ جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کے لیے ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم نے بہت برداشت کیا، آپ بھی ایک دن صبر کر لیں۔اُنہوں نے کراچی والوں سے اپیل کی کہ خان کے نمائندے اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو مایوس نہیں کرنا۔یاد رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں آج جلسے کی اجازت دے دی ہے لیکن پھر بھی پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔