کے ایم سی شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ اس سال کے ایم سی شہر میں 46 ارب روپے خرچ کرے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ اولڈ سٹی ایریا کو جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا اولین ترجیح ہے، چند ہفتوں میں پانی کی فراہمی کے لیے کام شروع کردیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریا میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھ دیا۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پانی چوری پر اسپیشل کورٹ بنائیں گے، چوری میں ملوث پرائیویٹ اور سرکاری افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :