کراچی میں آج رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT
کراچی:
شہر قائد میں بلوچستان کی جانب سے چلنے والی یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج رواں سیزن کا سب سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہے گا۔
مزید پڑھیںپاکستان شدید سردی کی لپیٹ میں، ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 تک پہنچ گیا
کراچی میں درجہ حرارت مزید گرنے کا امکان، سردی کب تک جاری رہے گی؟
گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25.
محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی سمت سے 10 تا 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے خُشک ہوائیں متوقع ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 60 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈگری سینٹی گریڈ کراچی میں
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی